حیدر آباد دکن میں کراچی بیکری پر بی جے پی انتہا پسندوں کا حملہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
حیدر آباد دکن (نوائے وقت رپورٹ) بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں کراچی بیکری پر بی جے پی کے انتہا پسندوں نے حملہ کر دیا۔ انتہا پسندوں نے پاکستان بھارت کشیدگی اور جنگ کے تناظر میں بیکری کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا، پہلگام واقعہ کے بعد کراچی بیکری کو نشانہ بنانے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ بی جے پی انتہا پسندوں نے ڈنڈوں سے بیکری پر حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ بیکری مالکان کا کہنا ہے کہ ان کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں، یہ نام تقسیم ہند کے وقت ان کے خاندان کی ہجرت سے جڑی پہچان کی علامت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: انتہا پسندوں
پڑھیں:
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کی ترکیہ و آذربائیجان کے سفیروں سے ملاقات
— فائل فوٹوگورنر پنجاب سلیم حیدر خان سے ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے ملاقات کی ہے۔
اس ملاقات کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کے سفیروں نے بھارت کے خلاف جنگی اور سفارتی کامیابی پر مبارکباد دی۔
سلیم حیدر خان نے کہا کہ دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے پاکستان کا ساتھ دیا، پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے پاس پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں نے ثابت کیا کہ ملک کی خاطر سب ایک پیج پر ہیں۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا نے بھی مثبت کردار ادا کیا جبکہ بھارتی میڈیا نے جھوٹی خبروں کے ذریعے دنیا کو گمراہ کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ ترکیہ اور آذربائیجان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔