Daily Ausaf:
2025-09-26@15:06:26 GMT

نجکاری پروگرام میں شامل اداروں کی فہرست جاری کردی گئی

اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے 5 سالہ نجکاری پلان کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔ 2024 سے 2029 تک کے نجکاری پروگرام میں شامل اداروں کی فہرست بھی جاری کردی گئی ہے۔

قومی اسمبلی میں پیش تفصیلات کے مطابق فہرست میں مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے 24 سرکاری ادارے شامل ہیں۔

ہوابازی، مالیات، صنعت، توانائی اور بجلی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ادارے ، پی آئی اے، روز ویلٹ ہوٹل، پاکستان ری انشورنس کمپنی،اسٹیٹ لائف،پوسٹل لائف، فرسٹ ویمن بینک، ہاؤس بلڈنگ اور زرعی ترقیاتی بینک لسٹ میں موجود ہیں۔

آئیسکو، لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، ملتان، پشاور، ہزارہ، حیدرآباد اورسکھرکی الیکٹرک سپلائی کمپنیاں ، سنٹرل پاورجنریشن کمپنی، جامشورو پاورکمپنی ،نادرن پاورجنریشن کمپنی، لاکھڑا پاور جنریشن کمپنی کی بھی نجکاری ہوگی۔

صنعتی شعبے سے پاکستان انجینیرنگ کمپنی اور سندھ انجیئرنگ لمیٹڈ بھی نجکاری پروگرام میں شامل اداروں کی فہرست کا حصہ ہیں۔ وزارت نجکاری کے مطابق خسارے میں چلنے والے اداروں کی ترجیحی بنیاد پر نجکاری کی جائے گی، نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے گا ، بیشتر اداروں کی فروخت سے پہلے ان کی مالی اور انتظامی لحاظ سے تنظیم نوکی جارہی ہے۔

پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: اداروں کی

پڑھیں:

ایف آئی اے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا کام تیزی سے جاری ہے: ترجمان ایف آئی اے

---فائل فوٹو 

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایجنسی میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا کام تیزی سے جاری ہے جس کے تحت اس کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایڈیشنل آئی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن بنا دیے گئے ہیں، اس سے قبل ایف آئی اے میں نارتھ اور ساؤتھ ریجن قائم تھے۔

اب نئے نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہوں گے، سینٹرل ریجن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہوں گے جبکہ ساؤتھ ریجن میں کراچی، حیدرآباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہوں گے۔

اسی طرح ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی قائم کیے گئے ہیں جو گلگت بلتستان زون اور سکھر زون کے نام سے قائم کیے گئے ہیں۔ گلگت بلتستان زون کا زونل آفس گلگت میں قائم کیا جائے گا، اس سے قبل گلگت اور اسکردو سرکلز اسلام آباد زون میں شامل تھے، سکھر زون کا زونل آفس سکھر میں قائم کیا جائے گا۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ آپریشنل ڈھانچے میں اصلاحات کا مقصد کارکردگی اور پبلک سروس مزید مؤثر بنانا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کریڈٹ کارڈکےذریعے بینکوں سےرقم نکلوا کر واپس نہ کرنیوالوں کی شامت آگئی
  • تعلیمی اداروں و اسپتالوں کی نجکاری قبول نہیں‘عنایت اللہ خان
  • لاہورہائیکورٹ نے دوسری شادی کرنے والے شہری کی اپیل مسترد کردی
  • ایف آئی اے میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا کام تیزی سے جاری ہے: ترجمان ایف آئی اے
  • کراچی پولیس کے 132 ایس ایچ اوز اور ہیڈ محرر مافیا کے محافظ نکلے
  • صیہونی رجیم کے حساس مراکز اور اداروں تک رسائی مقام شکر ہے، ایرانی انٹیلیجنس
  • 7 ارب ڈالرز قرض پروگرام: آئی ایم ایف مشن پاکستان پہنچ گیا
  • ’’ایک چارج میں 200 کلومیٹر‘‘: پاکستان میں بیٹری سے چلنے والے جدید جاپانی رکشے متعارف
  • غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر ڈرون حملہ، سابق سینیٹر مشتاق احمد نے ویڈیو جاری کردی
  • امریکا نے ایچ-ون بی ویزا قوانین میں نئی پابندیوں کے بعد ترمیم کی تجویز پیش کردی