پاک بحریہ کی جانب سے نیا ترانہ ’’اے وطن ‘‘ جاری
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
درِ نایاب :پاک بحریہ کی جانب سے نیا ترانہ ’’اے وطن ‘‘ جاری کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ترانے میں مسلح افواج کے مشترکہ جذبے کو خراج تحسین پیش کیا گیا،پاک بحریہ کا یہ ترانہ قومی یکجہتی اور دفاعی عزم کی علامت ہے۔
ترانہ آپریشن "بنیان مرصوص" میں تینوں مسلح افواج کی کامیابی پر جاری کیا گیا،ترانے میں دفاعی طاقت اور افواج کے جوانوں کی قربانیوں کو سراہا گیا۔
اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
ویب ڈیسک: بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز کے دوران دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔
ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھاکڑا ڈیم ،61 پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔
دوسری جانب، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
پی ڈی ایم اے پنجاب، ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاؤں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔
ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے اور دریائے ستلج کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔
دریائے چناب میں مرالہ خانکی اور قادر آباد کے مقام پر درمیانے سے اونچے درجے کے سیلاب کی وارننگ جاری کر دی گئی ہے۔
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت میں اضافہ۔ 58 نئے کیسز کی تصدیق
پی ڈی ایم اے پنجاب نے کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریاؤں کے پاٹ میں موجود شہری فوری محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں اور ہنگامی انخلاء کی صورت میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔
عوام الناس سے التماس ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں، دریاؤں نہروں ندی نالوں اور تالابوں میں ہر گز مت نہائیں جبکہ سیلابی صورتحال میں دریاؤں کے اطراف پکنک اور غیر ضروری کراسنگ سے گریز کریں۔
رونالڈو نے 8 سال تک ڈیٹنگ کے بعد جورجینا سے منگنی کر لی
ایمرجنسی کی صورتحال میں پی ڈی ایم اے پنجاب کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں مون سون کی بارش کا سلسلہ جاری ہے، لاہور میں صبح سویرے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
بانی تحریک انصاف کی ضمانت کی 8 اپیلوں پر پنجاب حکومت کو نوٹس جاری
لاہور میں ہونے والی بارش سے گرمی اور حبس کی شدت میں کمی اگئی، شہر میں کم سے کم درجہ 28 ڈگری ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔
Ansa Awais Content Writer