جاپان اپنی جارحیت کی تاریخ کو خوبصورت دکھانے سے باز رہے، چین
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
جاپان اپنی جارحیت کی تاریخ کو خوبصورت دکھانے سے باز رہے، چین WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری ہایاشی یوشی ماسا کے تاریخی امور پر حالیہ ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی عسکریت پسندوں نے جارحیت کی جنگ کا آغاز کرکے ناقابل بیان جرائم کئے ، جن سے چینی اور ایشیا کے متاثرہ ممالک کے عوام کو سنگین آفات کا سامنا کرنا پڑا لیکن آج تک، جاپان میں جارحانہ جنگ اور نوآبادیاتی حکمرانی کو خوبصورت دکھانے کی کوششیں جاری ہیں۔
ترجمان نے کہا کہ جاپانی فوج کے ہاتھوں جنسی غلام بننے والی ” کمفرٹ ویمن” جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مبہم بیانات دئیے جارہے ہیں اور کچھ سیاست دانوں نے بار بار یاسوکونی شرائن پر حاضری بھی دی ہے جہاں دوسری جنگ عظیم کے کلاس اے جنگی مجرموں کو رکھا جاتا تھا .
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور فاشسٹ مخالف عالمی جنگ کی فتح کی اسیویں سالگرہ ہے ۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ اپنے تاریخی جرائم اور ذمہ داریوں پر غور وفکر کرتے ہوئے جارحیت کی تاریخ کو خوبصورت دکھانے کے تمام اقدامات سے باز رہے اور پرامن ترقی کے راستے پر قائم رہتے ہوئےٹھوس اقدامات کے ذریعے ایشیائی ہمسایوں اور بین الاقوامی برادری کا اعتماد جیتنے کی کوشش کرے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں،چینی صدر چین اور لاطینی امریکی اور کیریبین ممالک گلوبل ساؤتھ کے اہم اراکین ہیں،چینی صدر چینی وزیر خارجہ کی چین-سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شریک وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں جاپانی جارحیت کے خلاف چینی عوام کی مزاحمتی جنگ اور دنیا کی فاشسٹ مخالف جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ کی یادگار تقریبات کا... چین اور امریکہ کے مابین تعاون ہی مسائل کا درست حل ہے، چینی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے بعد پاکستان کا فلائٹ آپریشن معمول پر آگیا بجٹ کی تیاریاں: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آغاز کل سے ہوگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کو خوبصورت جارحیت کی
پڑھیں:
وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی
وزارت صنعت نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزارت صنعت حکام نے چینی کا استعمال کم کرنے کیلئے زیادہ ٹیکسز کی تجویز دے دی۔محمد عاطف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی کی قیمت، امپورٹ ایکسپورٹ کا معاملہ زیر بحث آیا۔
ایڈیشنل سیکریٹری صنعت نے کہا ہے کہ تمباکو پر ٹیکسز بڑھے تو اس کا استعمال کم ہوا ہے،ممبر کمیٹی مرزا افتخار بیگ نے کہا کہ چینی تو عام آدمی کی چیز ہے یہ اور بھی مہنگی ہو جائے گی۔ایڈیشنل سیکریٹری نے کہا کہ عام آدمی کی چیز تو ہے لیکن چینی انسان کی صحت کیلئے اچھی نہیں۔
کنوینیئر کمیٹی عاطف خان نے کہا کہ گندم کی روٹی میں بھی شوگر میٹیریل زیادہ ہے، ایف بی آر حکام نے کہا کہ چینی پر 15 روپے ایف ای ڈی لگانے کا مقصد انڈسٹری کی حوصلہ شکنی تھی،انڈسٹری نے مینوفیکچررز کی بجائے ہول سیلر سے چینی لینا شروع کر دی۔
کنوینیئر کمیٹی محمد عاطف خان نے کہا کہ اس وقت ملک میں 78 شوگر ملز فنکشنل ہیں، 78 شوگر ملوں کے مالکان صرف 25 ہیں۔ ذیلی کمیٹی نے شوگر ملز کے ڈائریکٹرز اور اکثریتی شیئر ہولڈرز کی تفصیلات طلب کر لیں۔محمد عاطف خان نے کہا کہ شوگر ملوں کے ڈائریکٹرز اور شیئر ہولڈر کی تفصیلات میڈیا کو دیں گے، میڈیا خود دیکھ لے گا کس شوگر مل کے پیچھے کیا سیاسی بیک گراونڈ ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرغیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع غیر رجسٹرڈ عازمین حج سے درخواستوں کی وصولی کا دوسرا مرحلہ شروع قومی اسمبلی اور سینیٹ سے ڈی نوٹیفائی کرنیکا معاملہ، عمر ایوب، شبلی فراز کا پشاور ہائیکورٹ سے رجوع باجوڑ میں دہشتگردوں کیخلاف ٹارگٹڈ آپریشن کا آغاز، کئی علاقوں میں کرفیو نافذ نومئی مقدمات، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد اور اعجاز چوہدری کو 10،10سال قید کی سزا ’مون سون کا سیزن ابھی مزید رنگ دکھائے گا‘، 14 سے 23 اگست بارشوں کیلئے اہم قرار پاکستان کا چین کے علاقے اندرونی منگولیا کے ساتھ تعاون کو گہرا کرنے کے عزمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم