جنگ بندی کی کوئی درخواست نہیں کی، پاکستان نے مودی کی ہرزہ سرائی کو مسترد کردیا
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی اشتعال انگیز ہرزہ سرائی مسترد کردیا۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان کو مایوسی میں جنگ بندی کے لیے درخواست کرتے ہوئے ملک کے طور پر پیش کرنا مودی کا سفید جھوٹ ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستانی ایک خودمختار قوم ہے اور اس کے ادارے ہر جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں اور ساری دنیا میں ہماری امن کے لیے کاوشوں کا اعتراف کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہاکہ پاکستان نے اپنا حقِ دفاع استعمال کرتے ہوئے بھارت کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا جس سے پاکستان نے اپنی فوجی قوّت کا لوہا منوایا۔ یہ اب ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے جس کو پروپیگنڈہ سے جھٹلایا نہیں جاسکتا۔
ترجمان نے کہاکہ ایسے وقت میں جب بین الاقوامی برادری علاقائی امن اور استحکام کے لیے کوشاں ہے، مودی کا غلط معلومات، سیاسی مفاد پرستی اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی کرتا ہوا بیان خطرناک کشیدگی میں اضافے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ مودی کا بیان اس بات کا بھی عکاس ہے کہ کس طرح سے جارحیت کی توجیہہ کے لیے جھوٹے بیانیے کا سہارا لیا جاتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان حالیہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کے لیے پوری طرح سے پُرعزم ہے، اس کے ساتھ ساتھ پاکستان کشیدگی میں کمی اور علاقائی استحکام کے لیے کوشاں ہے۔ جنگ بندی بہت سے دوست ممالک کی سہولت کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی جنہوں نے پاکستان سے کشیدگی میں کمی کے لیے رابطہ کیا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ عورتوں اور بچوں سمیت معصوم شہریوں کو مارنا اور پھر اُسے نیونارمل کہنا علاقے کے لیے ایک انتہائی غیرذمے دارانہ روّیہ ہے۔ پاکستان اس بات کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔
’نارمل یہی ہے کہ اقوام متحدہ چارٹر کے اُصولوں کو چیلنج نہ کیا جائے جیسا کہ پاکستان نے اپنا حق دفاع استعمال کرتے ہوئے اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور امن کے لیے کیا۔‘
انہوں نے کہاکہ پاکستان دہشتگردی کا شکار ہے جو براہ راست بھارت کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔ ہم اس دہشتگردی کی وجہ سے بہت کچھ برداشت چکے ہیں، دہشتگردی کے خلاف عالمی جنگ میں ہمارا تعاون اور قربانیاں سب پر عیاں ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیشہ جموں و کشمیر تنازع کے پرامن حل کی حمایت کی ہے۔ جو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہونا چاہیے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews امریکی صدر بھارتی وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی پاکستان پاکستان بھارت جنگ پاکستانی افواج ترجمان دفتر خارجہ جنگ بندی معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ نریندر مودی ہرزہ سرائی مسترد وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: امریکی صدر بھارتی وزیراعظم پاک بھارت کشیدگی پاکستان پاکستان بھارت جنگ پاکستانی افواج ترجمان دفتر خارجہ جنگ بندی معاہدہ ڈونلڈ ٹرمپ وی نیوز انہوں نے کہاکہ پاکستان کہ پاکستان پاکستان نے کے لیے
پڑھیں:
پاکستان سے صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر بات ہو سکتی ہے، نریندر مودی
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے نے کہا ہے کہ پاکستان سے بات صرف دہشتگردی اور آزاد کشمیر پر ہو سکتی ہے، پانی اور خون ایک ساتھ نہیں بہہ سکتے۔
نریندر مودی پاکستان کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد آج منظر عام پر آئے اور قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے پاکستان میں دہشتگردوں کے خلاف جو کارروائی کی اس کا کبھی انہوں نے سوچا بھی نہ ہوگا۔
بھارتی وزیراعظم نے کہاکہ آپریشن ’سندور‘ کے ذریعے ہم نے واضح پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت پر حملہ کریں گے تو ہماری طرف سے منہ توڑ جواب دیا جائےگا۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان نے ہمیں جواب دینے کے لیے صرف سرحد پر تیاری کی ہوئی تھی لیکن ہم نے ملک کے اندر جا کر کارروائی کی۔
نریندر مودی نے دعویٰ کیاکہ پاکستان کی طرف سے یقین دہانی کروائی گئی کہ آئندہ دہشتگردی کی کارروائی نہیں ہوگی، جس پر ہم نے بھی اتفاق کرلیا۔
بھارتی وزیراعظم نے دعویٰ کہاکہ آپریشن سندور کے دوران پاکستان میں 100 سے زیادہ دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔
انہوں نے کہاکہ پہلگام میں دہشتگردوں کی جانب سے جو ظلم کیا گیا اس کے بعد ملک کے علاوہ دنیا بھی خوف میں مبتلا تھی، یہ دہشتگردی کا بدترین چہرہ تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews افواج پاکستان بُنیان مرصوص پاک بھارت جنگ پاکستان بھارت کشیدگی دہشتگردی سندور نریندر مودی وی نیوز