اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 مئی 2025ء) بھارت اور پاکستان کے مابین حالیہ فوجی کشیدگی کے پس منظر میں معطل کی جانے والی دونوں ملکوں کی بڑی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگز — انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) — آئندہ ہفتے دوبارہ شروع ہونے جا رہی ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے پیر کے روز اعلان کیا کہ دنیا کی سب سے مہنگی ٹی ٹوئنٹی لیگ آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز 18 مئی بروز ہفتہ ہوگا۔

پہلے مرحلے میں معطل کیا گیا پنجاب کنگز اور دہلی کیپیٹلز کا میچ، جو دھرم شالہ میں 11ویں اوور میں روک دیا گیا تھا، دوبارہ کھیلا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے منگل کے روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اعلان کیا کہ پی ایس ایل مقابلے 17 مئی سے بحال ہو جائیں گے، جس دوران آٹھ میچ کھیلے جائیں گے اور فائنل 25 مئی کو ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان اور بھارت کے مابین شدید کشیدگی کے باعث بھارت میں شمال مغربی علاقوں کے 32 ہوائی اڈے بند کر دیے گئے تھے، جنہیں اب دوبارہ کھولا جا چکا ہے۔ تاہم بی سی سی آئی نے سکیورٹی اور لاجسٹک وجوہات کی بنا پر میچوں کے مقامات کو محدود کر کے صرف چھ شہروں تک کر دیا ہے۔ پنجاب کی ٹیم اپنے باقی میچ اب جے پور میں کھیلے گی۔

پاکستان میں پی ایس ایل کو اس وقت معطل کیا گیا تھا، جب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے قریب ایک بھارتی ڈرون گرنے کا وہ واقعہ پیش آیا تھا، جس کے بعد سکیورٹی خدشات کے باعث آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی کھلاڑیوں کو واپس ان کے ممالک بھیج دیا گیا تھا۔

پی ایس ایل کے باقی میچ راولپنڈی اور لاہور میں کھیلے جانے کا امکان ہے، تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ کتنے غیر ملکی کھلاڑی واپسی پر آمادہ ہوں گے۔ پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 13 پوائنٹس کے ساتھ پہلے ہی پلے آف مرحلے میں پہنچ چکی ہے، جب کہ کراچی کنگز، اسلام آباد یونائیٹڈ، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی باقی تین پوزیشنوں کے لیے میدان میں ہیں۔

محمد رضوان کی قیادت میں ملتان سلطانز کی ٹیم پہلے ہی ان مقابلوں سے باہر ہو چکی ہے۔

ادھر آئی پی ایل میں بھی سات ٹیمیں پلے آف کی دوڑ میں شامل ہیں، جب کہ حیدرآباد، راجستھان اور چنئی کی ٹیمیں مقابلے سے باہر ہو چکی ہیں۔ ٹورنامنٹ کا فائنل اب تین جون کو کھیلا جائے گا، جب کہ ناک آؤٹ مرحلے کے میچ انتیس مئی، تیس مئی اور یکم جون کو کھیلے جائیں گے۔

آئی پی ایل کا دوبارہ آغاز رائل چیلنجرز بنگلورو اور کولکتہ نائٹ رائڈرز کے درمیان بنگلورو میں ہونے والے میچ سے ہوگا، جس میں اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے۔

شکور رحیم، اے پی کے ساتھ

ادارت: مقبول ملک

.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پی ایس ایل آئی پی ایل

پڑھیں:

رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے اور ان کی خواہش ہے کہ وزیراعظم پاکستان ہی آزاد کشمیر کا وزیراعظم منتخب کرے۔آزاد کشمیر کے علاقے میرپور میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے ایک بار پھر حق  حکمرانی، مالکیت اور حق روزگار کا انتخابی ایجنڈا دہراتے ہوئے کہا کہ اگر کشمیریوں نے انتخابات میں ووٹ دے کر اکثریت دلوائی تو یہ تینوں مسائل حل کردیں گے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ کشمیر میں گزشتہ چھ ماہ سے ہماری حکومت ہے اور یہاں پر جو کام کیے اُن پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی بات کرنے والوں کو پنجاب کی سڑکیں ہی ٹھیک لگتی ہیں اور کہتے ہیں کہ صوبے سے نکلتے ہی سڑکیں خراب ہیں۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ رائیونڈ کو پنجاب سمجھتے ہیں کیونکہ اندرون صوبے کی حالت بہت بری ہے اور انہیں اس کی کوئی پرواہ بھی نہیں ہے۔ بلاول کا کہنا تھا کہ اب یہ چاہتے ہیں کہ وزیراعظم آزاد کشمیر کا فیصلہ اسلام آباد سے ہو اور رائیونڈ کا ایک شہر اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننے کا خواہش مند ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • آزاد کشمیر میں 47 روز بعد میرپور میں انٹرنیٹ سروس جزوی بحال، دیگر علاقوں میں بحالی کا انتظار
  • پی سی بی نے 27 -2026 کے ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا اعلان کردیا، ورلڈ کپ تیاریوں پر توجہ مرکوز
  • طوفانی سیلاب سے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت فوری اقدامات اٹھائے، کاظم میثم
  • سیلابی صورتِ حال کو ہتھیار بنانا بھارت کی آبی جارحیت کا ثبوت ہے:سینیٹر شیری رحمان
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • رائیونڈ کا ایک شہری اب آزاد کشمیر کا وزیراعظم بننا چاہتا ہے، بلاول بھٹو