پیپلز پارٹی کا امریکی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اظہار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اپنے ایک بیان میں نثار کھوڑو نے کہا کہ ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کروا کر جنگ بندی سے متعلق اپنی انتخابی مہم کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی سندھ نے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو سندھ بھر میں اظھار تشکر ریلیاں نکالنے کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے پالیسی بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے پاک بھارت جنگ بندی پر 15 مئی جمعرات کو شام 5 بجے سندھ کے تمام ضلعی ہیڈکوارٹرز میں اظہار تشکر ریلیاں نکالی جائیں گی۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں، جنہوں نے دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانے میں بھرپور کردار ادا کیا، ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی ختم کروا کر جنگ بندی سے متعلق اپنی انتخابی مہم کے نعرے پر عمل کرکے دکھایا ہے۔
نثار کھوڑو نے کہا کہ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور جراۤت کا مظاہرہ کرنے پر فضائیہ، بحری اور پاک فوج کے جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور جنگیں کسی مسئلے کا حل نہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ پاک بھارت سیز فائر کے بعد سندھ طاس معاہدے کے تنازع کو بھی حل ہونا چاہئے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بین الاقوامی فورمز پر پاک بھارت کشیدگی کے خاتمے اور امن پسندی کی سوچ کے متعلق آواز اٹھا کر اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پیپلز پارٹی پاک بھارت
پڑھیں:
وزیرِاعظم شہباز شریف کا آج یومِ تشکر منانے کا اعلان
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنيان مرصوص کی کامیابی پر آج یومِ تشکر منانے کا اعلان کر دیا۔
شہباز شریف نے گزشتہ روز قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ افواجِ پاکستان نے چند ہی گھنٹوں میں بھارت کی توپوں کو ایسا خاموش کیا کہ تاریخ یاد رکھے گی۔
اُنہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے جنگ بندی کے لیے مخلصانہ کردار ادا کیا جس پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ، قطر، برطانیہ اور دیگر دوست ممالک نے بھی جنگ بندی کوششوں میں اہم کردار ادا کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ کامل یقین ہے کہ جموں و کشمیر سمیت تمام مسائل کے حل کے لیے پُرامن مذاکرات کا راستہ اپنایا جائے گا۔
Post Views: 2