وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا دورہ آزاد کشمیر جاری ہے۔ 

وفاقی وزیر کے ترجمان کے مطابق مصطفیٰ کمال کی بھارتی جارحیت سے شہید ہونے والے راجہ شہپال کے گھر گئے۔ 

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اس موقع پر شہید کے اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لیے دعا و فاتحہ خوانی کی۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

لبنان، شہید مقاومت کی پہلی برسی کے منتظمین کی گرفتاری کا حکم جاری

اپنے ایک ٹویٹ میں لبنانی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بغیر سرکاری اجازت کے بیروت کے ساحل پر واقع "الروشہ" چٹان پر سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر روشن کرنا غیر قانونی و عوامی مقامات کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب لبنان کے وزیر اعظم "نواف سلام" نے  سماجی رابطے كی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے شہید مقاومت سید حسن نصر الله کے خلاف اپنے کینے کو ظاہر کیا۔ ٹویٹ میں نواف سلام نے لکھا کہ بغیر سرکاری اجازت بیروت کے ساحل پر واقع "الروشہ" چٹان پر سید حسن نصر الله اور سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر روشن کرنا غیر قانونی اور عوامی مقامات کے استعمال کے قانون کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے ملک کے وزیر داخلہ، وزیر انصاف اور وزیر دفاع سے مطالبہ کیا کہ وہ اس خلاف ورزی کے ذمہ داروں کی شناخت کریں، انہیں گرفتار کریں اور قانونی کارروائی کا نشانہ بنائیں۔

واضح رہے کہ حزب الله کے حامیوں نے گزشتہ روز بیروت میں الروشہ چٹان کے پاس اکٹھے ہو کر سید حسن نصر الله کی شہادت کی پہلی برسی منائی۔ اس موقع پر شرکاء نے حزب الله اور لبنان کے جھنڈوں کے ساتھ ساتھ سید حسن نصر الله و سید ہاشم صفی الدین کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔ اس تقریب میں شہداء كو خراج عقیدت پیش کیا گیا اور ترانہ شہادت پڑھے گئے۔ کچھ لوگ سمندر کے راستے چھوٹی کشتیوں کے ذریعے مذکورہ مقام پر پہنچے۔ غروب آفتاب کے بعد، الروشہ چٹان کو سید حسن نصر الله اور ہاشم صفی الدین کی تصاویر سے روشن کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کے دورہ امریکا کے بعد اُڑان پاکستان شروع ہوگئی، عطا تارڑ
  • 2030ء سے قبل ملک کو تمام ویکسین بنانے میں خود کفیل ہونا چاہیے: مصطفیٰ کمال
  • لبنان، شہید مقاومت کی پہلی برسی کے منتظمین کی گرفتاری کا حکم جاری
  • آزاد کشمیر احتجاج: وفاقی وز را کے جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب، مطالبات تسلیم
  • آزاد کشمیر، جوائنٹ ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کامیاب
  • تحریک تحفظِ آئین پاکستان کی اہم پریس کانفرنس، احتجاجی تحریک کا اعلان
  • مصطفی کمال نے آئندہ پانچ سال میں 30 ارب ڈالر فارما ایکسپورٹ کا ہدف مقرر کر دیا
  • گرین لائن فیز 2 منصوبہ 2026ء میں مکمل کرلیں گے، ترجمان حکومت پاکستان
  • آزاد کشمیر میں جاری احتجاجی صورتحال، وفاقی حکومت کا مذاکرات میں معاونت فراہم کرنے کا فیصلہ
  • سروائیکل کینسر سے بچا ئوکی ویکسین لانچ کی تو سارے افلاطون باہر آگئے، مصطفی کمال