معرکہ حق، مادر وطن کی دفاع میں 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مادر وطن کے دفاع میں 11 جوان شہید اور 78 زخمی ہوئے۔ جبکہ 6 اور 7 مئی کے دوران بھارتی اشتعال انگیزی سے 40 شہری شہید ہوئے۔بھارتی اشتعال انگیزی سے شہید ہونے والوں میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں۔ اشتعال انگیزی سے 10 خواتین اور 27 بچوں سمیت 121 شہری زخمی ہوئے۔شہید ہونے والوں میں نائیک عبدالرحمان، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبر اور سپاہی نثار شامل ہیں۔ پاک فضائیہ کے اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے بھی جام شہادت نوش کیا۔چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئرٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشر بھی شہید ہونے والوں میں شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق سنگین جارحیت پر پاک افواج نے معرکہ حق کے جھنڈے تلے بھرپور جواب دیا۔ جبکہ آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے درست اور نمایاں جوابی حملے کیے۔ شہدا کی عظیم قربانی اورغیرمتزلزل حب الوطنی ایک لازوال علامت ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم، شہر بھر کے تندور کھل گئے
راولپنڈی:راولپنڈی میں نان بائیوں کی ہڑتال ختم ہونے کے بعد شہر بھر کے تندور کھل گئے جہاں نان، پراٹھا اور روغنی نان خریدنے والوں کا رش لگا ہوا ہے۔
تندور کھلنے سے چھوٹے ہوٹلز، ریڑھیوں پر سالن اور چنے فروخت کرنے والوں کا کاروبار بھی چل پڑا جبکہ بیکریوں پر ڈبل روٹی، بن اور شیر مال خریدنے والوں کا رش ختم ہوگیا۔
نان کی قیمت بڑھا کر 30 سے 35 روپے اور روغنی نان پراٹھے کی قیمت 50 سے بڑھا کر 60 روپے کر دی گئی۔ سرخ پتیری روٹی 14 روپے سے بڑھا کر 15 روپے اور خمیری روٹی 25 سے بڑھا کر 30 روپے کر دی گئی۔
انتظامیہ نے سرخ روٹی دوبارہ 14 روپے کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ انتظامیہ کے مطابق سرخ روٹی 14 روپے نا کی گئی تو چالان و جرمانے ہوں گے۔
ایسوسی ایشن کے صدر شفیق قریشی کا کہنا تھا کہ ہم نے چار روز بعد ہڑتال ختم کر کے آل پنجاب نان بائی کنونشن 13 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ کنونشن میں حکومت کا نیا چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا جائے گا۔
نان بائی کنونشن میں اسلام آباد و پنجاب بھر کے نمائندے شریک ہوں گے۔