پاکستان کا بھارت کو جواب، ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیکر ملک چھوڑنے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
پاکستان نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دیتے ہوئے ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد کا اہلکار سفارتی حیثیت کے منافی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا جس پر اسے ناپسندیدہ شخصیت قرار دیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو 24 گھنٹوں میں پاکستان چھوڑنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
ترجمان کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو طلب کرکے فیصلہ سے آگاہ کردیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ قبل ازیں بھارتی ہائی کمیشن نے پاکستان کے سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم دیا تھا۔
بھارتی میڈیا پاکستان کا سفارتی اہلکار جاسوسی کرنے والوں کے ساتھ رابطے میں تھا، جس کے باعث اسے ملک سے نکالنے کا فیصلہ کیا گیا۔
یہ بھی یاد رہے کہ بھارت کے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھارتی پنجاب سے 2 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ پاکستان کے لیے جاسوسی کررہے تھے۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے حالیہ معرکے کے بعد حالات بدستور کشیدہ ہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں سیز فائر تو ہوگیا ہے، لیکن گزشتہ روز اپنی تقریر میں نریندر مودی نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف دھمکی آمیز زبان استعمال کی۔
دوسری جانب پاکستان نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ اگر ہمارے پانی کے ساتھ کوئی چھیڑ چھاڑ کی گئی تو ہم اسے جنگ تصور کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews بھارت پاکستان ترجمان دفتر خارجہ ملک چھوڑنے کا حکم ناپسندیدہ شخصیت ہائی کمیشن وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان ترجمان دفتر خارجہ ملک چھوڑنے کا حکم ناپسندیدہ شخصیت ہائی کمیشن وی نیوز بھارتی ہائی کمیشن ملک چھوڑنے اہلکار کو
پڑھیں:
ایشین گیمز: پاکستان، بھارت، بنگلادیش، سری لنکا براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں
ایشین گیمز 2026 کے مردوں اور خواتین کے کرکٹ مقابلوں کے ڈراز اور گروپس کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔
مردوں کے ایونٹ میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کو عالمی رینکنگ کی بنیاد پر براہِ راست ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ دی گئی ہے جبکہ افغانستان، ہانگ کانگ، جاپان، ملائیشیا، نیپال اور عمان ابتدائی مرحلے میں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گے۔
مردوں کے ابتدائی راؤنڈ میں افغانستان، جاپان اور نیپال کو گروپ اے میں رکھا گیا ہے جبکہ ہانگ کانگ، ملائیشیا اور عمان گروپ بی کا حصہ ہوں گے۔
دونوں گروپس سے ٹاپ دو ٹیمیں ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ کر پاکستان، بھارت، بنگلادیش اور سری لنکا کا سامنا کریں گی۔
Bangladesh, India, Pakistan and Sri Lanka have gained direct entry into the knockouts of the Asian Games 2026 men's competition https://t.co/WCS9T5YG9C pic.twitter.com/uP7s6xroNs
— Cricinfo (@cricinfo) July 24, 2026مردوں کے مقابلے 24 ستمبر سے یکم اکتوبر تک جاپان کے شہر ناگویا میں ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلے جائیں گے۔
خواتین کے ایونٹ کا آغاز 17 ستمبر سے ہوگا جہاں کوارٹر فائنلز میں بھارت کا مقابلہ جاپان، بنگلادیش کا چین، سری لنکا کا ملائیشیا جبکہ پاکستان کا سامنا تھائی لینڈ سے ہوگا۔
https://www.facebook.com/AsianGamesOCA/posts/cricket-action-is-going-to-heat-up-at-the-20th-asian-games-aichi-nagoya-2026-her/1469188031908924/خواتین کے مقابلے 22 ستمبر تک جاری رہیں گے۔
واضح رہے کہ 2023 کے ایشین گیمز میں بھارت نے مردوں اور خواتین دونوں کیٹیگریز میں سونے کا تمغہ جیتا تھا۔