14 ہزار فٹ سے زمین پر گرنے کے باوجود آئی فون ٹھیک حالت میں مل گیا
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
حال ہی میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جب برطانیہ کے شہر ڈیون سے تعلق رکھنے والے 37 سالہ انجینئر اور اسکائی ڈائیونگ کے شوقین کیسی فلے نے 14,000 فٹ (تقریباً 4,267 میٹر) کی بلندی سے چھلانگ لگاتے وقت اپنا iPhone 13 Pro Max حادثاتی طور پر گرا دیا۔
یہ فون ان کی ونگ سوٹ کی فرنٹ جیب سے اس وقت نکل گیا جب وہ طیارے سے چھلانگ لگا رہے تھے۔
اس واقعے کی ویڈیو ان کے ہیلمٹ پر نصب GoPro کیمرے نے ریکارڈ کی۔ شروع شروع میں فلے کو لگا تھا کہ انہوں نے فون طیارے میں ہی چھوڑ دیا ہے۔
بعد میں جب فون طیارے میں نہیں ملا تو انہوں نے "Find My iPhone" ایپ کے ذریعے اس کا پتہ لگایا جو ان کے لینڈنگ مقام سے تقریباً 4 میل دور ایک جنگل میں گرا ہوا تھا۔
جب وہ 30 منٹ پیدل چل کر اس مقام پر پہنچے تو انہیں توقع تھی کہ فون ٹوٹ چکا ہوگا یا کم از کم خراب ہو گیا ہوگا۔ تاہم، حیرت انگیز طور پر، فون بالکل صحیح حالت میں تھا، یہاں تک کہ اس پر کوئی خراش بھی نہیں آئی تھی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون کا ایک بٹن، جو کچھ عرصہ قبل پانی گرنے کی وجہ سے جام ہو گیا تھا اب مکمل طور پر درست کام کر رہا تھا۔
یہ واقعہ iPhone 13 Pro Max کی مضبوطی اور پائیداری کا ایک غیر معمولی ثبوت ہے، اور اس نے سوشل میڈیا پر بھی کافی توجہ حاصل کی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ملائیشیا میں تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کوالالمپور: ملائیشیا میں حالیہ طوفان کے باعث تودے گرنے سے متعدد افراد جاں بحق ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا میں حالیہ طوفان نے دیوہیکل تودوں کو بھی اپنی جگہ سے ہٹا دیا ہے، جو بالاآخر زمین کی جانب گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کی ریاست صباح میں طوفان کے بعد قیامت خیز لینڈ سلائڈنگ میں تودوں کے باعث ہلاک شدگان میں7 بچے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق طوفان اور بارشوں نے گزشتہ 30 سالہ تاریخ کی شدید ترین تباہی مچائی ہے۔
مذکورہ حوالے سے ملائیشین حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں تودے گرنے کے 30 واقعات ریکارڈ ہوئے ہیں، جن سے متعدد سڑکیں بھی مختلف مقامات سے ٹوٹ گئی ہیں۔
یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر ریاست صباح میں 1996ءمیں سیلاب سے 200 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں عماتیں سیلاب میں تباہ ہوگئی تھیں۔