پاک فضائیہ کے جواب میں بھارتی طیارے فائر نہ کرسکے
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
فائل فوٹو
بھارت کے حملوں کے بعد 6 اور 7 مئی کی رات کو پاک فضائیہ کی جوابی کارروائی کے دوران بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے فضا سے فضا میں ایک بھی میزائل پاکستان طیاروں کی طرف فائر نہیں کیا، انہیں ٹارگٹ لاک کرنے کے لیے کیوز ہی نہیں ملے۔
سینئر صحافی اور اینکرپرسن شہزاد اقبال نے جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 اور 10 مئی کی رات کو جب بھارت نے نور خان ایئربیس سمیت پاکستان کے دیگر ایئربیسز کو نشانہ بنایا تو اُس دن بھی پاکستان کی جوابی کارروائی کے دوران بھارت کا ایک بھی طیارہ ہوا میں نہیں تھا۔
شہزاد اقبال نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ 5 طیاروں کے نقصان سے بھارتی فضائیہ ڈری ہوئی تھی۔ اس لیے اُس وقت پاک فضائیہ کو فری ایئر اسپیس مل گئی تھی۔
شہزاد اقبال کا مزید کہنا تھا کہ بھارت کے پاس دفاعی نظام ایس 400 کی چار بیٹریز تھیں، آدم پور ایئربیس میں نصب بیٹری پاکستان نے تباہ کردی تھی۔
شہزاد اقبال نے ذرائع کے حوالے سے مزید بتایا کہ منگل کو جب بھارتی وزیراعظم مودی نے وہاں کا دورہ کیا تو کسی اور مقام میں نصب ایس 400 کی بیٹری لاکر دکھائی گئی۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کی طرف سے گرائے گئے بھارتی طیاروں کے دو پائلٹس ہلاک ہوچکے ہیں اور تین زخمی ہیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہزاد اقبال
پڑھیں:
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔