بھارت نے دریاؤں کا رخ موڑا تو یہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا، رانا ثنا ءاللہ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی تو آ رہا ہے، اگر انڈیا نے دریاؤں کا رخ موڑا تو یہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتےہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی آ رہا ہے، اگر انڈیا نے پاکستان کے حصے میں دریاؤں کے پانی کا رخ موڑنے کی کوشش کی تو اس کو اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ممبئی حملوں میں انڈیا نے پاکستان کو کوئی ثبوت نہیں دیے تھے، بھارت نے کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی تھی۔
وزیراعظم کے مشیر نے مطالبہ کیا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان آزاد کمیشن بنایا جائے، یہ کمیشن دونوں ملکوں میں دہشت گردی کی انکوائری کرے، اس حوالے سے پاکستان نے ایک تجویز بھارت کو دی تھی۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
بھارت سے شہداءکا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے: رانا تنویر حسین
شیخوپورہ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بھارت سے شہداء کا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں جامعہ مسجد القریٰ کے دورے کے دوران رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ مودی کے ہندو توا نظریے نے خطے کا امن تباہ کر دیا، مودی جب سے وزیر اعظم بنا بھارت میں مسلمانوں پر زندگی تنگ کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے جو بھارت کو ہضم نہیں ہورہا، پہلگام واقعہ پاکستانی مداخلت نہیں بھارت کی فوج کی نااہلی ہے، وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے پہلگام واقعہ کی نیوٹرل انکوائری کی پیشکش کی۔
وفاقی وزیر غذائی تحفظ کا کہنا تھا کہ ہم خود دہشت گردی کا شکار ہیں اور ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں، ہماری افواج کی طاقت، جذبہ ایمانی اور پیشہ ورانہ صلاحیت ہے،ہمارے شاہینوں نے تین رافیل گرا کر تاریخ رقم کر دی، قوم فتح مبین پر شکرانے کے نوافل ادا کرے۔
رانا تنویر حسین نے کہا کہ مضبوط دفاع سے لے کر دشمن کو مضبوط جواب مسلم لیگ ن اور شریف برادران کا طرہ امتیاز ٹھہرا، اپنے شہداءکا بدلہ لیا اور آئندہ بھی لیتے رہیں گے،جب بھی موقع آیا بھارت کو منہ کی کھانا پڑی، انہوں نے مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی۔
انتہا پسند ہندووں کی بھارتی سیکریٹری خارجہ کے خاندان کے خلاف شرمناک ترین مہم، وکرم مسری کواپنا ایک اکاونٹ محدود کرنا پڑگیا
مزید :