بھارت کے پاس پانی روکنےکی صلاحیت ہی نہیں، عطااللہ تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
وفاقی وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ نے آگاہ کیاکہ بھارت نے پاکستان کوپانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی، بھارت کےپاس پانی روکنےکی صلاحیت ہی نہیں۔
برطانوی ٹی وی کو انٹرویو میں وزیر اطلاعات عطاتارڑ نےکہا کہ کسی گروہ نے پہلگام واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی، بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پرالزامات عائد کیے، 7 لاکھ فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ بھارتی سیکیورٹی کی ناکامی ہے۔
عطا اللہ تارڑ نے بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کی ’فتح‘ کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس معاملے میں بالادستی حاصل ہے، بھارت کو پہنچنے والے نقصانات آپ کے سامنے ہیں، ہم نے ان کی فوجی تنصیبات اور اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا، ان حقائق کی موجودگی میں مجھے یقین ہے کہ بھارت ہمارا سامنا نہیں کرسکے گا۔
اس سوال پر کہ کیا کشمیر دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی ایجنڈے میں شامل ہے؟ وزیراطلاعات نے کہا کہ صدر ٹرمپ کے دوسرے ٹوئٹ سے اس بات کی وضاحت ہوتی ہے کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تصفیہ طلب معاملات بالخصوص تنازع کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔
سندھ طاس معاہدے سے متعلق سوال پر عطااللہ تارڑ نے کہاکہ بھارت نے اب تک پانی نہیں روکا اور نہ ہی وہ اسکی صلاحیت رکھاہے، قانونی طور پر ہمارا کیس بہت مضبوط ہے، ہم بھارت کو اس معاہدے سے پیچھے ہٹنے نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے اپنے الزامات کے ثبوت فراہم کیے بغیر پاکستان پر حملہ کردیا، پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک ہے، ہم دن رات ان دہشت گردوں کا مقابلہ کررہے ہیں، ہم نے تحقیقات کی پیشکش کی لیکن ہمیں کوئی خاطرخواہ جواب نہیں ملا۔
اس سوال پر کہ بات چیت کا آغاز کس نے کیا؟ عطاللہ تارڑ نے کہا کہ متعدد ممالک نے بھارت اور پاکستان سے بات چیت کی، بہت سے ممالک نے اپنا کردار ادا کیا، وزیراعظم پہلے ہی جنگ بندی کے معاملے میں معاونت پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کرچکے ہیں، انہوں نے جنگ بندی پر چین کی قیادت کا بھی شکریہ اداکیا، انہوں نے اپنا موثر کردار ادا کیا،
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: نے کہا کہ بھارت نے انہوں نے کہ بھارت تارڑ نے
پڑھیں:
بھارت پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا: فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان نے یہ تاثر ختم کر دیا کہ بھارت سائوتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کو مثر جواب دیا ہے،پاکستان کی ایئر فورس نے بھارت کے 6 جنگی طیارے مار گرائے اور انڈین ایئر بیس کو تباہ کر دیا۔ انڈین ایئر فورس کو اس نوعیت کا نقصان پہلے کبھی نہیں ہوا۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا کیونکہ پاکستان کی عسکری طاقت اور قوم کا اتحاد اس کا اصل ہتھیار ہے۔ بھارت کے لوگ چین، سعودی عرب اور امریکہ سے رابطے میں تھے کہ جنگ بند کروائی جائے۔فواد چوہدری نے کہا کہ اصل جنون وہی ہوتا ہے جو عمل میں نظر آئے اور پاکستان نے دنیا کو دکھایا کہ ہم اپنے دفاع میں کتنے سنجیدہ اور مضبوط ہیں،پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کے دفاع پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کی ایئرفورس نے چند گھنٹوں میں بھارت کے 5 طیارے گرائے، بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے 20 ایئر بیسز تباہ کیں۔انہوں نے کہا کہ نیوکلیئر بہت بعد کی بات ہے، ٹریڈیشنل وار میں پاکستان نے بھارت کو دھول چٹائی ہے، پاکستان کو جو کرنا چاہیے تھا وہ کیا، پوری قوم افواج پاکستان، پاک فضائیہ کی شکرگزار ہے، دنیا میں تاثر پھیلا ہوا تھا کہ ہندوستان سائوتھ ایشیا کا اسرائیل ہے، پاکستان نے یہ بھی تاثر ختم کیا کہ ہندوستان سائوتھ ایشیا کا اسرائیل ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان طے کرتا ہے کہ سائوتھ ایشیا کی پاور پولیٹکس کیسے ہونی ہے ۔انہوںنے کا کہ افواج پاکستان کے جوانوں نے جان ہتھیلی پر رکھ کر ہندوستان کو دھول چٹائی، افواج پاکستان نے ملک وقوم کا سر فخرسے بلند کیا ہے۔