پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کیسے ہوئی؟ وزیر اطلاعات حقائق سامنے لے آئے
اشاعت کی تاریخ: 13th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے اسکائی نیوز کو انٹرویو میں پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ جنگ بندی سے متعلق حقائق بتا دیے۔
اسکائی نیوز کو انٹرویو میں عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ سیز فائر مختلف ممالک کی سفارتی کوششوں کا نتیجہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ چین، سعودی عرب، یو اے ای، ترکیہ اور قطر نے بھی سیز فائر کے لیے اپنا اہم کردار ادا کیا۔
وزیر اطلاعات نے واضح کیا کہ پاکستان نے بھارتی فوجی تنصیبات اور اسلحہ ڈپوؤں کو نشانہ بنایا، بھارت کے نقصانات سب کے سامنے ہیں، بھارت مزید کشیدگی جھیلنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ سیز فائر پاکستان کی کمزوری نہیں بلکہ حکمت عملی کی کامیابی ہے، سیز فائر کے بعد ڈی جی ایم اوز کے درمیان پہلا رابطہ ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی صدر کی دوسری ٹویٹ میں مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے امریکی خواہش کا اظہار کیا گیا ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ مسئلہ کشمیر کے حل کے خواہاں ہیں۔
عطاء تارڑ نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کو پانی کی فراہمی تاحال بند نہیں کی اور نہ بھارت کے پاس پانی روکنے کی صلاحیت ہے، اس وقت پانی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پہلگام واقعے پر پاکستان نے افسوس اور ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ پاکستان نے شفاف تحقیقات میں تعاون کی پیشکش بھی کی لیکن بھارت نے بغیر ثبوت پاکستان پر الزامات عائد کیے اور تاحال ایک بھی ثبوت پیش نہیں کر سکا، کسی گروہ نے پہلگام واقعہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔
عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ بھارتی فوج کی موجودگی میں پہلگام واقعہ رونما ہونا بھارت کی سیکیورٹی ناکامی ہے، بھارتی انٹیلی جنس مکمل ناکام ثابت ہوئی جبکہ بھارت پہلگام واقعہ کو پاکستان سے جوڑنے میں بری طرح ناکام ہوا ہے۔
انٹرویو میں انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف سب سے بڑی جنگ لڑ رہا ہے اور مغربی سرحدوں پر دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے بے گناہ شہریوں، جوانواں اور افسران کی جانوں کی قربانیاں دی ہیں، پاکستان میں کسی دہشت گرد گروہ کی کوئی محفوظ پناہ گاہ موجود نہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور پاکستان کی فتح روز روشن کی طرح عیاں ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: وزیر اطلاعات کہ پاکستان پاکستان نے کے درمیان نے کہا کہ بھارت کے انہوں نے سیز فائر تارڑ نے
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کو 17جنوری کو سزا ہوئی اور اب 25ستمبر آگیا ہے
اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 ستمبر 2025ء ) پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا ، شاید ہمارے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو 17 جنوری کو سزا ہوئی اور اب 25 ستمبر آگیا ہے، ہم نے انصاف کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹایا اور ہر دروازے پر جاتے بھی ہیں، شاید ہمارے پاس جو چابی ہے اس سے دروازہ نہیں کھلا۔ عدالت ہماری آخری امید ہے اور ہم انصاف کے طلب گار ہیں، کیس نہ سننے سے دوریاں پیدا ہوتی ہیں، اور شکوک شبہات پیدا ہوتے ہیں۔ مزید برآں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آزاد عدلیہ کیلئے وکلا تحریک چلائیں گے اور ہم ساتھ دیں گے۔(جاری ہے)
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مضبوط عدلیہ ہی عوام کو ان کے حقوق دلا سکتی ہے، عدلیہ صرف ججز کا نام نہیں بلکہ جمہوریت کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ جس طرح میڈیا آزاد ہے اسی طرح عدلیہ بھی آزاد ہونی چاہیے، وکلا کی جدوجہد نے ہمیشہ آئین و قانون کی بالادستی کے لیے کردار ادا کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدلیہ اور وکلا ایک ہیں، دونوں کی جدوجہد نے تاریخ بدلی، نظام کی بہتری کیلئے مستقل جدوجہد کرنا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں متعدد کانفرنسز ہوئیں مگر نتیجہ نہیں نکلا، پی ٹی آئی کے سوا کسی ایک بھی سیاسی جماعت نے بھی بروقت الیکشن کیلئے پٹیشن فائل نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود عمل کرانے کیلئے کوئی بھی آگے نہ بڑھا۔ اسی طرح وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پاکستان نے حالیہ جنگ میں بھارت کو منہ توڑ جواب دیا اور مودی کے تمام مذموم عزائم کو خاک میں ملا دیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے اپنی جرات، بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے دشمن کو واضح پیغام دیا ہے کہ پاکستان اپنی آزادی، خودمختاری اور سلامتی پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔وہ نشتر ہال پشاور میں آپریشن بنیان المرصوص وکٹری سیلیبریشن کے سلسلے میں منعقدہ آل خیبر پختونخوا ملی نغمہ و ٹیبلوز مقابلے کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔