پاکستان کو آئی ایم ایف سے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی قسط موصول
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیئے، آئی ایم ایف کی جانب سے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کو عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط موصول ہوگئی۔ رپورٹ کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے ایک ارب 2 کروڑ 30 لاکھ ڈالر سٹیٹ بینک آف پاکستان کو منتقل کر دیئے، آئی ایم ایف کی جانب سے ای ایف ایف پروگرام کی دوسری قسط جاری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سٹیٹ بینک آف پاکستان نے عالمی مالیاتی ادارے سے رقم موصول ہونے کی تصدیق کر دی۔
سٹیٹ بینک کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کے جائزہ مشن نے پاکستان کی معیشت کا جائزہ لینے کے بعد قسط جاری کرنے کی سفارش کی تھی، آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے گزشتہ ہفتے 9 مئی کو بھارتی مخالفت کے باوجود پاکستان کیلئے رقم جاری کرنے کی منظوری دی تھی، دوسری قسط کی رقم 16 مئی 2025ء کے زرمبادلہ ذخائر کا حصہ ہوگی۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کیلئے 2.
اعلامیہ کے مطابق موجودہ قرض پروگرام کی دوسری قسط کیلئے ایک ارب ڈالر منظور کر لئے گئے ہیں، موجودہ قرض پروگرام میں پاکستان کیلئے 7 ارب ڈالر میں سے 2.1 ارب ڈالر منظور کئے گئے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کیلئے 1.4 ارب ڈالر ملیں گے، جبکہ پاکستان کو اصلاحات پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہوگا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق پاکستان نے معاشی اہداف کے حصول میں شاندار کارکردگی دکھائی، آئندہ مالی سال سے زرعی آمدن پر انکم ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنانا ہوگا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا تھا کہ پاکستان کا بجٹ سرپلس 30 جون تک 2.1 فیصد ہونا چاہیے، رواں مالی سال 30 جون تک پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 13.9 ارب ڈالر تک پہنچنے کی امید ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پروگرام کی دوسری قسط عالمی مالیاتی آئی ایم ایف پاکستان کی پاکستان کو سٹیٹ بینک کے مطابق ارب ڈالر ایک ارب
پڑھیں:
ملالہ فنڈ کی جانب سے غزہ میں کام کرنیوالی امدادی تنظیم کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان
ملالہ یوسف زئی فنڈ کی جانب سے غزہ میں کام کرنے والی امدادی تنظیم کیلئے ایک لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے ملالہ یوسف زئی فنڈ کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہمیں نسل کشی کے خاتمے کا مطالبہ جاری رکھنا چاہیے، اسرائیل پرمحاصرہ ختم، سرحدیں کھولنے اور مستقل جنگ بندی کےلیے دباؤ ڈالناچاہیے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فلسطینی بچے بہتر مسقبل اور ہماری مدد کے مستحق ہیں، امدادی رقم سے انٹرنیشنل نیٹ ورک فار ایڈ، ریلیف اینڈ اسسٹنس INARA کو بے گھر فلسطینی بچوں کی تعلیم اور نفسیاتی مدد فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔واضح رہے کہ ملالہ فنڈ 2023 سےفلسطینیوں کی مدد کرنے والی فرنٹ لائن تنظیموں کو مجموعی طور پر7لاکھ ڈالر امداد دے چکا ہے۔مزید برآں نوبل امن انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے مصر میں INARA کے ریلیف کیمپ کا دورہ بھی کیا تھا۔