دمشق/اسلام آباد: شام کے معروف اسلامی سکالر اور صوفی راہنما ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے افواجِ پاکستان کو بھارت کے خلاف حالیہ معرکے میں فتح حاصل کرنے پر زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے اس کامیابی کو نہ صرف دو ریاستوں کی جنگ بلکہ ایمان و کفر کی معرکہ آرائی قرار دیا ہے۔

ڈاکٹر عبدالعزیز نے کہا: "اس وقت پاکستان کی بہادری کی گونج پوری دنیا میں سنائی دے رہی ہے۔ ہماری افواج ہماری شان اور ہماری صف بندی سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی مانند ہے۔"

انہوں نے سورۃ الصف کی آیت 4 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ ایسے ہی مجاہدین سے محبت کرتا ہے جو متحد ہو کر اس کے راستے میں لڑتے ہیں۔

انہوں نے افواجِ پاکستان کے سربراہ اور ہر سپاہی کو صوفیاء کی جماعت کی جانب سے سلامِ عقیدت پیش کیا اور کہا: "آپ نے ایسا کام کر دکھایا ہے کہ تاریخ آپ کے نام سے بھری رہے گی۔ آپ کو فتح مبارک ہو، اللہ نے پاکستان کو محفوظ رکھا اور سربلند کیا۔"

ڈاکٹر عبدالعزیز نے دشمنانِ اسلام کو خبردار کرتے ہوئے کہا: "اب ہنود کے بعد یہود کی باری ہے، اللہ اکبر، اللہ آپ کی نصرت فرمائے۔"

انہوں نے کہا کہ وہ خود صوفیاء کی جماعت کے قائد کی حیثیت سے افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

 
 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ڈاکٹر عبدالعزیز انہوں نے

پڑھیں:

پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق، عسکری تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ

راولپنڈی:

پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں 15 ستمبر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشق دروژبہ- VIII جاری ہے جو 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوج مشق میں پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل اسٹاف تھے اور روسی سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے والی ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا، جس میں ڈرون وارفیئر، شہری علاقوں میں لڑائی اور بارودی سرنگوں کے تدارک پر خصوصی توجہ دی گئی۔

اس موقع پر دونوں دوست ممالک کے مابین تاریخی عسکری تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • وزیراعظم کا کرک میں 17خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی کرک میں کارروائی، 17 خوارج ہلاک اور متعدد زخمی
  • پاک سعودی دفاعی معاہدہ صرف مسلمانوں کی حفاظت ہی نہیں، عالمی امن کا مظہر بھی ہوگا، ڈاکٹر عبدالغفور راشد
  • الطاف حسین وانی کا ترک صدر اور او آئی سی ممالک کو کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت پر خراجِ تحسین
  • قوم جذباتی ہے، اللہ جنگ کی طرح میچ میں بھی فتح دے: گورنر پنجاب
  • پاکستان اور روس کی افواج کی مشترکہ مشق، عسکری تعلقات کے مزید فروغ کے عزم کا اعادہ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار سے تجاوز کر گیا
  • اقوام متحدہ، ذہنی صحت اور نان کمیونیکیبل بیماریوں کے خلاف جنگ جاری ہے، ڈی جی ہیلتھ
  • امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر
  • عمران خان جھلاہٹ کا شکار اور پی ٹی آئی گروہوں میں تقسیم ہو چکی ہے، مجیب الرحمان شامی