نائب امیر مرکزی جمیعت اہلحدیث کا کہنا ہے کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کیخلاف معرکہ حق بنیان مرصوص آپریشن کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں جو اضافہ ہوا ہے، اس کا اظہار اقوام کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی نظر آ رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، ان کو اہمیت دی، انتظار کیا، جس سے پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان ممبر اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر عبدالغفور راشد نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ دلیری اور قوت کا اظہار ہے۔ ان شاءاللہ یہ معاہدہ صرف مسلمانوں کی حفاظت ہی نہیں، عالمی امن کا مظہر بھی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ بھارت کیخلاف معرکہ حق بنیان مرصوص آپریشن کے بعد عالمی سطح پر پاکستان کی عزت میں جو اضافہ ہوا ہے، اس کا اظہار اقوام کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھی نظر آ رہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان کا استقبال کیا، ان کو اہمیت دی، انتظار کیا، جس سے پاکستان کا مقام بلند ہوا ہے۔ ان شاءاللہ قرآن و سنت کے پرچم کی بلندی کیلئے بھی پاکستانی قوم بہترین کردار ادا کرے گی۔

جامع مسجد مرکز اہلحدیث راوی روڈ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انسانی جان کی بڑی قیمت ہے، قرآنی تعلیمات میں کہا گیا ہے کہ ایک انسان کی زندگی بچانا، گویا پوری انسانیت کی زندگی بچانا ہے اور اسی طرح ایک انسان کی جان لینا پوری انسانیت کو قتل کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ شرانگیزی اور فتنہ پروری کر کے چھوٹے چھوٹے مسائل پر قتل کرتے ہیں، قابل مذمت اور انسانیت کیخلاف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف سرکاری اور غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے ریلیف کا کام قابل تحسین ہے، اس میں مزید بہتری ہونی چاہیے۔ ہم سیلاب متاثرین کی جلد از جلد بحالی کیلئے دعاگو ہیں کہ وہ اپنے گھروں میں آباد ہوں اور اپنے معاملات دوبارہ شروع کر سکیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ہوا ہے نے کہا

پڑھیں:

کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے فرار ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔اسپیشل انویسٹی گیشن (ایس آئی ایو) نے دعویٰ کیا ہےکہ گلشنِ معمار، عمر بروہی گوٹھ میں گرفتار ڈاکوؤں کی نشاندہی پر ان کے فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپا مارا تو ملزمان نے فائرنگ کردی جس سے پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ایس آئی یو کا کہنا ہے کہ فائرنگ کےدوران ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار  تینوں ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔13 جولائی کو کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک کے باہر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوجوان ڈاکٹر آکاش جاں بحق ہوگیا  تھا جب کہ ملزمان بینک سے نکالے گئے 50 لاکھ روپے میں سے 25 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے تھے۔ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں پولیس نے تفتیشی رپورٹ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں جمع کرائی تھی جس میں واردات میں نامعلوم خاتون کے ملوث ہونے کاانکشاف بھی کیا گیا تھا۔پولیس نے بتایا تھا کہ کلفٹن تین تلوار کے قریب ڈکیتی واردات کے دوران ڈاکٹر آکاش کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے واقعے میں گرفتار ملزمان کے بینکوں کے باہر رقم چھیننے اور تاجر کو لوٹنے کے واقعات میں ملوث ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • باب المندب بند۔ آگے کیا ہوگا؟
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدہ ابراہیمی معاہدہ میں شمولیت سے مشروط کر دیا
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے پابند ہیں اور اس کی پاسداری کریں گے: پاکستان
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم
  • سعودی عرب کی ابراہیمی معاہدے میں شمولیت تاریخی قدم ہوگا، نیتن یاہو کا ٹرمپ کی شرط پر ردعمل