امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم مقرر
اشاعت کی تاریخ: 25th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مکہ مکرمہ: امام کعبہ شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو سعودی عرب کا نیا مفتی اعظم مقرر کردیا گیا۔
میڈیا ذرائع کے مطابق شاہی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ شیخ صالح بن حمید 1949 میں سعودی عرب کے شہر بریدہ میں پیدا ہوئے۔شیخ صالح نے مکہ مکرمہ کی اسلامک یونیورسٹی سے فقہ کی ڈگری حاصل کی، شیخ صالح بن حمید 2002 سے 2009 تک سعودی مجلس شوریٰ کے اسپیکر بھی رہے ہیں۔
شیخ صالح بن حمید علماء کی ذمہ داریوں میں علما کی سینئر کونسل اور مستقل کمیٹی برائے اسلامی تحقیق کی سربراہی، مذہبی و فقہی رہنمائی فراہم کرنا، اہم مسائل پر مستند فتوے دینا اور دینی گفتگو و بیانیے کو منظم کرنا شامل ہوگا۔
شاہی عدالت کے مطابق ان کی تقرری سابق مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔
شیخ ڈاکٹر صالح بن حمید کو میدان عرفات میں مسجد نمرہ میں خطبہ حج کی امامت کرنے کی بھی سعادت حاصل ہے۔
سعودی دیوان شاہی نے منگل کی صبح شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی وفات کا اعلان کیا تھا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: صالح بن حمید شیخ صالح
پڑھیں:
سعودی مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 ستمبر2025ء ) سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی شاہی عدالت نے آج منگل کو سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر علماء کی کونسل کے چیئرمین شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ بن محمد آل الشیخ کی وفات کی اطلاع دی، ان کی عمر 81 برس تھی، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ گچھ عرصے سے علیل تھے۔ اس حوالے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مرحوم کی نماز جنازہ آج ظہر کی نماز کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں ادا کی جائے گی، اس کے علاوہ حرمین شریفین کے متولی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پر ان کی نماز جنازہ عصر کی نماز کے بعد مسجدالحرام، مدینہ میں مسجد نبوی ﷺ اور مملکت کی تمام مساجد میں بھی ادا کی جائے گی۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی پیدائش 6 صفر 1362ھ بمطابق 10 فروری 1943ء بروز بدھ مکہ مکرمہ میں ہوئی، وہ سعودی عالم، مملکت سعودی عرب کے مفتی اعظم اور سینئر سکالرز و سائنسی تحقیق اور افتا کی کونسل کے صدر تھے، وہ سعودی دور میں عرفات کے چھٹے مبلغ ہیں، انہوں نے 1402-1436 ہجری (1982 سے 2015ء) 35 سال تک مسجد نمرہ میں خطبہ دیا، اس طرح وہ اسلامی قوم کی تاریخ میں عرفات میں سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے مبلغ ہیں۔