ملی نغمہ ’’میرے وطن کے فوجی‘‘ ریلیز
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
زین مدنی : گلوکارہ گلاب کا پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے ملی نغمہ ریلیز کردیا گیا ۔
گلاب کا گلوکار ساجی علی کے ساتھ ڈیوٹ نغمہ ’’میرے وطن کے فوجی‘‘ ریلیز کر دیاگیا ۔
ملی نغمے کی شاعری الطاف باجوہ نے تحریر کی ہے ، نغمے کے میوزک ارینجر ابی خان ہیں، نغمے کو خرم ادریس بھٹی نے پرڈیوس کیا ہے ۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حشد الشعبی کی شامی سرحد پر فوجی مشقیں
مقاومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی فرسٹ آرمرڈ کمبیٹ بٹالین، 30ویں اور 31ویں بریگیڈز اور اسپیشل فورسز نے مشق میں حصہ لیا۔ اسلام ٹائمز۔ خائن شامی حکومت کے غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ بڑھتے ہوئے تعلقات، داعش کے امریکہ کی پشت پناہی میں اضافے اور خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں عراقی عوامی فورس حشد الشعبی کے پیادہ اور بکتر بندوں دستوں نے شام کی سرحد کے نزدیک مشقیں کی ہیں۔ مقاومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حشد الشعبی فرسٹ آرمرڈ کمبیٹ بٹالین، 30ویں اور 31ویں بریگیڈز اور اسپیشل فورسز نے مشق میں حصہ لیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے مغربی عراق کے صوبہ الانبار میں حشد الشعبی فورسز القائم شہر کے صحرا میں داعش کے مفرور دہشت گردوں اور ان کے اسلحے کے خاتمے کے لیے بڑے پیمانے پر سیکورٹی آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ واضح رہے کہ عراق کے سرحدی شہر بوکمال کی سرحد پر چھڑپوں کی وجہ سے حالات کشیدہ ہیں۔ اسی طرح گذشتہ ماہ خائن شامی حکومت اور عراقی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا تھا۔