متاثرین کا الزام ہے کہ فائر بریگیڈ نے امدادی کارروائیوں میں تاخیر کی، بہتر ہوتا اگر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی جاتیں۔ اسلام ٹائمز۔ حیدرآباد کے مشہور مقام "چار مینار" کے قریب آج ایک عمارت میں بھیانک آگ لگنے کی واردات پیش آئی جس میں کم از کم 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ آگ لگنے کی وجہ کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی ہے تاہم شبہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ یہ سانحہ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے پیش آیا۔ تفصیلات کے مطابق حیدرآباد کے پرانے شہر میں چارمینار قریب گلزار حوض علاقہ میں واقعہ ایک عمارت میں آج آگ بھڑک اٹھی۔ آتشزدگی کے خوفناک حادثہ میں 17 افراد ہلاک ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو سالہ لڑکا اور سات سالہ لڑکی بھی شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی فائر فائٹرز فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پانے کے لئے امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ انہوں نے عمارت میں پھنسے کچھ لوگوں کو بچایا۔ حادثے کی وجہ سے کئی لوگ بے ہوش ہوگئے۔ متاثرین کو علاج کے لئے عثمانیہ ہاسپٹل و دیگر ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ حکام نے ابتدائی طور پر اندازہ لگایا کہ حادثہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا۔

آتشزدگی کے بعد گہرے دھوئیں کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی کے دفتر نے حیدرآباد، تلنگانہ میں آتشزدگی سانحہ میں جانی نقصان پر گہرے غم کا اظہار کیا۔ ایکس پر وزیراعظم آفیس نے ان لوگوں سے تعزیت کا اظہار کیا جنہوں نے اپنے پیاروں کو حادثہ میں کھودیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی امید ظاہر کی۔ وزیراعظم ریلیف فنڈ سے ہر مرنے والے کے لواحقین کو 2 لاکھ روپے اور زخمیوں کو ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان بھی کیا گیا۔ متاثرین کا الزام ہے کہ فائر بریگیڈ نے امدادی کارروائیوں میں تاخیر کی، بہتر ہوتا اگر فوری طور پر امدادی کارروائیاں شروع کی جاتیں۔ ایسے حادثات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لئے اقدامات کئے جائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کی وجہ

پڑھیں:

مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر 

مظفر گڑھ (نوائے وقت رپورٹ) مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بدنظمی سے کئی متاثرین کی حالت غیر  ہو گئی۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول فلڈ ریلیف کیمپ میں اس وقت شدید بدنظمی دیکھنے میں آئی جب متاثرین کی بڑی تعداد کیمپ میں داخل ہو گئی۔ سیلاب متاثرین کی دھکم پیل اور ہاتھا پائی سے کئی سیلاب متاثرین کی حالت غیر ہو گئی۔ متاثرین امدادی سامان کیلئے  لڑ پڑے، اس دوران ہاتھ جو آیا لے کر چل پڑا اور کیمپ خالی کر دیا۔

متعلقہ مضامین

  • سوئس ائر لائن کے طیارے میں ٹیک آف سے قبل آگ بھڑک اٹھی
  • سوئس ائر طیارے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
  • بہاولپور، علی پور اور لودھراں میں پاک فوج کی امدادی کارروائیاں
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس لیک ہونے سے دھماکا‘6 افراد ہلاک
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد ہلاک
  • حالیہ بارشوں کے متاثرین سمیت 1540 مستحق افراد میں ان کی دہلیز پر امدادی سامان تقسیم
  • ایران: رہائشی عمارت میں گیس دھماکے سے 6 افراد جاں بحق
  • لیبیا کے قریب تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی؛ 50 ہلاکتیں؛ 24 زخمی
  • سوڈان میں تارکین وطن کی کشتی میں آگ بھڑک اُٹھی: 50افراد ہلاک
  • مظفر گڑھ: سیلاب متاثرین امدادی سامان کیلئے لڑ پڑے‘ متعدد کی حالت غیر