لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2025ء) عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے پاکستان میں اپنی مقبول Y سیریز میں ویوو Y29 کا نیاGB  256 ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا فون صارفین کو ایک شاندار امتزاج فراہم کرتا ہے جس میں فلیگ شپ معیار کی بیٹری لائف، بہترین کارکردگی، پائیدار باڈی اور جدید اسٹائلش ڈیزائن شامل ہیں ۔
یہ فون دو دلکش رنگوں Noble Brown اور  Elegant White میں پیش کیا گیا ہے۔

اس کا Metallic High-Gloss فریم اور سلم پروفائل فون کو ایک پریمیم لک فراہم کرتے ہیں۔ کیمرہ ماڈیول میں شامل ڈائنامک لائٹ فیچر موسیقی اور نوٹیفکیشنز کے ساتھ مطابقت پیدا کرتا ہے اور صارفین کے لیے ایک  بہترین  تجربہ فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ کہ، فون میں موجود انفراریڈ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے صارفین مختلف گھریلو آلات جیسے ٹی وی، اے سی، اور پنکھوں کو بآسانی کنٹرول کر سکتے ہیں جو پاکستانی صارفین کے لیے ایک نہایت مفید سہولت ہے۔

(جاری ہے)


ویوو Y29 کی سب سے بڑی خوبی اس کی 6500mAh BlueVolt بیٹری ہے جو کہ گیمنگ، ویڈیو اسٹریمنگ اور سارا دن مسلسل استعمال کے لیے بھرپور توانائی فراہم کرتی ہے۔ فون میں 44W FlashCharge کی سہولت دی گئی ہے، جو بیٹری کو تیزی سے چارج کرتی ہے، جب کہ 4800mAh تک ریورس چارجنگ کی سہولت بھی موجود ہے۔ اس کے ساتھ ہی 5 سالہ بیٹری ہیلتھ گارنٹی اسے طویل مدتی اعتماد کے ساتھ استعمال کے قابل بناتی ہے۔


ویوو Y29 ایک مضبوط اور پائیدار اسمارٹ فون ہے، جسے Anti-Drop Armor Design اور SCHOTT α Glass جیسے فیچرز کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا ہے تاکہ فون کو حادثاتی جھٹکوں، گرد و غبار اور پانی کے چھینٹوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ یہ خصوصیات پاکستانی صارفین کی روزمرہ ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کی گئی ہیں۔
کارکردگی کے لحاظ سے، Y29 (256GB) میں طاقتور Qualcomm Snapdragon® 685 پروسیسر کے ساتھ 8GB RAM + 8GB Extended RAM اور 256GB اسٹوریج موجود ہے، جو مل کر ایک تیز، ہموار اور اسپیس فرینڈلی تجربہ فراہم کرتے ہیں۔

فون کا 120Hz ریفریش ریٹ، 1000 نٹس برائٹنیس اور TÜV Rheinland Low Blue Light سرٹیفیکیشن آنکھوں کو سکون دینے والا اور طویل استعمال کے لیے موزوں ڈسپلے فراہم کرتے ہیں۔ میڈیا، گیمنگ اور تفریح کے شوقین صارفین کے لیے، فون میں ڈوئل سٹیریو اسپیکرز اور 400% آڈیو بوسٹ موجود ہے جو ہر قسم کے مواد کو بہترین اور واضح آواز کے ساتھ سننے کا لطف دیتے ہیں۔
کیمرے کے شعبے میں، Y29 ایک 50MP HD مین کیمرہ کے ساتھ آتا ہے جو ہر تصویر کو شفاف اور تفصیلی بناتا ہے۔

اس میں شامل AI Erase اور AI Photo Enhance جیسے فیچرز تصویر سے غیر ضروری اشیاء کو ہٹاتے اور رنگوں، روشنی اور شارپنیس کو خودکار طور پر بہتر کرتے ہیں۔ فون میں کئی اسمارٹ AI فیچرز بھی شامل کیے گئے ہیں جیسے، AI SuperLink جو کم سگنل والے علاقوں میں بھی کال کی بہتر کنیکٹیویٹی یقینی بناتا ہے۔ Circle to Search جس سے صارفین کسی بھی امیج سے فوری معلومات تلاش کر سکتے ہیں، Gemini Assistant جو یوزر انٹریکشن کو مزید آسان اور تیز تر بناتا ہے، اور Screen Translation جو مختلف زبانوں کو فوری طور پر سمجھنے میں مدد فراہم کرتا ہے، ان تمام فیچرز کا مقصد ہے کہ صارفین ایک مزید اسمارٹ اور بامقصد موبائل تجربہ حاصل کریں۔


اپنے خوبصورت ڈیزائن، زبردست بیٹری، قابل اعتماد پرفارمنس اور پائیداری کے امتزاج کے ساتھ، ویوو Y29 (256GB) پاکستان کے نوجوان اور ٹیکنالوجی پسند صارفین کے لیے ایک بہترین انتخاب ہے۔
قیمت اور دستیابی
ویوو Y29 کا 256GB ورژن  54,999 کی قیمت میں اب پاکستان بھر میں دستیاب ہے۔ ویوو Y29 کے ساتھ کمپنی ایک سال کی وارنٹی، 15 دن کی مفت تبدیلی اور 6 ماہ کی ایکسیسریز وارنٹی فراہم کرتی ہے۔ یہ فون پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) سے منظور شدہ ہے اور پاکستان کے تمام موبائل نیٹ ورکس کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔ Zong صارفین اپنی 4G سم Slot 1 میں استعمال کر کے 12GB مفت موبائل انٹرنیٹ (ماہانہ 2GB، 6 ماہ تک) حاصل کر سکتے ہیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے صارفین کے لیے کرتے ہیں کرتا ہے کے ساتھ فون میں ویوو Y29

پڑھیں:

صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال

شنگھائی سے روانگی کے بعد صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

شنگھائی میں صدر زرداری کو سی پی پی سی سی کے نائب چیئرمین چن چون نے الوداع کہا، اس موقع پر ہونگ چیاؤ ایئرپورٹ پر پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔

مزید پڑھیں: شنگھائی: صدر آصف علی زرداری کی معروف چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگ کے وفد سے ملاقات

اُرومچی ایئرپورٹ پر شنجیانگ ویغور خودمختار ریجن کے گورنر ایرکن تونیاز، نائب گورنر چن ویجون اور پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی دونگ نے صدر کا پرتپاک استقبال کیا۔ گورنر ایرکن تونیا ز نے خصوصی اصرار پر صدر کو خود اسٹیٹ گیسٹ ہاؤس تک چھوڑا اور ان کی گاڑی میں ہمراہ بھی رہے۔

صدر آصف علی زرداری کے اس دورے سے پاکستان اور چین کے درمیان علاقائی تعاون کو مزید فروغ ملنے کی توقع ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ارومچی چین صدر آصف علی زرداری

متعلقہ مضامین

  • مالدیپ : میڈیا کی نگرانی کیلیے طاقتور کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ
  • صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
  • انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر کا تین روز فلم فیسٹیول اختتام پذیر
  • پاکستان کے ارشد ندیم اپنی شاندار کارکردگی سے جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی ہوگئے
  • بینک اسلامی اور ایم جی موٹر زکے درمیان کار فنانسنگ کامعاہدہ
  • جاپان اور برازیل پائیدار ایندھن کو فروغ دینے پر متفق
  • ایپل نے نیا موبائل آپریٹنگ سسٹم ’آئی او ایس 26‘ جاری کردیا، نئے فیچرز کیا ہیں؟
  • آئی فون کے نئے ماڈل کی لانچ کے ساتھ دنیا بھر میں اسکیمرز بھی سر گرم
  • ارشد ندیم کی ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کیلئے فینز سے دعاؤں کی درخواست
  • سیلاب کی تباہ کاریاں‘ کاشتکاروں کو مالی امداد فراہم کی جائے‘سلیم میمن