اسرائیل سے دریافت ہونیوالی پُر اسرار انگوٹھی!
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
اسرائیل کے شمال میں واقع شہر حائفہ میں ایک 13 سالہ بچے کو سیر کے دوران ایک نادر شے دریافت ہوئی جو جائزہ لیے جانے پر نایاب قدیم رومی انگوٹھی نکلی جس پر مِنیروا نامی دیوی کندہ تھی۔
کانسی کی یہ انگوٹھی دوسری یا تیسری صدی عیسوی سے تعلق رکھتی ہے جب اسرائیل کا یہ خطہ رومی سلطنت کے زیر حکومت شام فلسطینہ کا صوبہ تھا۔
یائر وِٹسن نامی بچے کے مطابق سیر کے دوران انہوں نے ایک چھوٹی سی سبز چیز دیکھی اور اس کو اٹھا لیا۔ اس پر زنگ لگا تھا، اس لیے پہلے ان کو ایسا لگا کہ یہ پیچ کا نٹ ہے۔ انہوں نے اس کو پگھلانے کا سوچا لیکن خوش قسمتی سے ان کو احساس ہوا کہ یہ ایک انگوٹھی ہے۔
یائر کا کہنا تھا کہ گھر پر انہوں نے انگوٹھی پر ایک تصویر بھی دیکھی جس کے متعلق ان کا پہلا خیال تھا کہ یہ کسی جنگجو کی ہے۔
بعد ازاں یائر اور ان کے گھر والوں نے اسرائیل کی اینٹیک اتھارٹی (آئی اے اے) سے رابطہ کیا جنہوں نے ماہرین کی مدد سے انگوٹھی کا مزید جائزہ لیا۔
جائزے میں معلوم ہوا کہ انگوٹھی پر ایک رومی دیومالائی کہانیوں کی دیوی مِنیروا (جس کو یونانی دیومالائی کہانیوں میں ایتھینا کے نام سے جانا جاتا ہے) کی تصویر کندہ ہے جس نے ایک ہاتھ میں ڈھال تھامی ہوئی ہے جبکہ اس کے دوسرے ہاتھ میں نیزا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
میسی ارجنٹائن کے صدر بنیں گے؟ نئی پیشگوئی نے سب کو حیران کردیا
ارجنٹائن کے فٹبال لیجنڈ لیونل میسی کے بارے میں ایک حیران کن پیشگوئی ہوئی ہے کہ وہ آئندہ پانچ برس کے اندر ارجنٹائن کے صدر بن سکتے ہیں۔
چینی ماہر تعلیم اور تجزیہ کار جیانگ شوئیکن نے یہ دعویٰ متنازع آن لائن کانٹنٹ کریئٹر سنیکو کے کِک پلیٹ فارم پر ایک گفتگو کے دوران کیا، جس میں انہوں نے کہا کہ لیونل میسی ارجنٹائن کے صدارتی انتخابات میں حصہ لیں گے اور آسانی سے کامیاب ہو جائیں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ فٹبالر 20 برس تک اقتدار میں رہ سکتے ہیں کیونکہ لوگ انہیں پسند کریں گے اور غلط فیصلے کرنے پر بھی معاف کر دیں گے۔
یہ پیشگوئی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب میسی نے 39 برس کی عمر میں ارجنٹائن کو مسلسل دوسری بار فیفا ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا۔ اگرچہ فائنل میں اسپین کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم شائقین کے نزدیک ان کی حیثیت بدستور ناقابلِ تردید ہے۔
واضح رہے کہ لیونل میسی کی جانب سے سیاست میں آنے یا صدارتی انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی اعلان نہیں کیا گیا، اور یہ دعویٰ محض ایک تجزیہ کار کی ذاتی پیشگوئی ہے، جس کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہوئی ہے۔