تاجروں کا انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
کراچی:
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز(ایف پی سی سی آئی) نے حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔
ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظرثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر کے تمام چیمبرز اور ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس آرڈیننس مسترد کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران کو اکاؤنٹس منجمد کرنے اور پیسے نکالنے کے لامحدود اختیارات دینا درست نہیں، اس اقدام سے ٹیکس وصولی میں اضافے کے بجائے کرپشن میں اضافہ ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ تاجربرادری کو ترمیمی آرڈیننس پر سخت تحفظات ہیں، حکومت اس پرنظر ثانی کرے، حکومت معیشت اور تاجر دشمن اقدامات کے بجائے بزنس کمیونٹی کو سہولیات دے۔
عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ ایف پی سی سی آئی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے آرڈیننس واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے، حکومت قانون سازی سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت یقینی بنائے جبکہ ایف پی سی سی آئی ٹیکس کلیکشن میں اضافے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترمیمی آرڈیننس پر ایف پی سی سی آئی انکم ٹیکس کا مطالبہ
پڑھیں:
بجلی کی قیمت کم کرنے کے لیے کوشاں، ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا، احسن اقبال
وفاقی وزیر پلاننگ و ڈیولپمنٹ احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت کی خواہش ہے کہ ٹیکسوں میں کمی لائی جائے، لیکن اس کے لیے ہمیں مل کر ٹیکس چوری کے خلاف لڑنا ہوگا۔
ساہیوال میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ تنخواہ دار طبقہ ٹیکس چوری کا بوجھ اٹھاتا ہے۔
مزید پڑھیں: عوام کے لیے خوشخبری، ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
انہوں نے کہاکہ بجلی، گیس اور توانائی بحران پر قابو پانا حکومت کی ترجیح ہے، حکومت ملی تو معیشت سمیت تمام شعبے تباہ حال تھے۔
وفاقی وزیر نے کہاکہ حکومت کی کوشش ہے کہ بجلی کے نرخوں میں بھی کمی لائے۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت ہماری مسلح افواج دہشتگردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دے رہی ہیں۔
احسن اقبال نے کہاکہ افواج پاکستان کے افسران اور جوان جانوں کا نذرانہ پیش کررہے ہیں، اس وقت بھارت کی سیاست دیوالیہ پن کا شکار ہے۔
انہوں نے کہاک بھارتی حکومت پاکستان کا نام لے کر اپنے عوام کو بھڑکاتی ہے، اور پھر پاکستان دشمنی کے نام پر ووٹ حاصل کیے جاتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews احسن اقبال بجلی قیمت ٹیکس چوری وفاقی وزیر منصوبہ بندی وی نیوز