ایف پی سی سی آئی کا حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس پر نظرثانی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
ایف پی سی سی آئی نے حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈینس پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے وفاقی حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام چیمبرزاور ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کردیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران کو اکاؤنٹس منجمد، پیسے نکالنے کے لامحدود اختیارات دینا درست نہیں ۔ اس اقدام سے ٹیکس ریکوریز میں اضافے کے بجائے کرپشن میں اضافہ ہو گا ۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ تاجر برادری کو ترمیمی آرڈیننس پر سخت تحفظات ہیں ، حکومت اس پر نظر ثانی کرے ۔ حکومت معیشت اور تاجر دشمن اقدامات کے بجائے بزنس کمیونٹی کو سہولیات دے۔
صدر ایف پی سی سی آئی کا کہنا تھا کہ وفاق ایوانہائے تجارت و صنعت تاجروں کی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناتے آرڈیننس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے۔ حکومت قانون سازی سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنائے جب کہ ایف پی سی سی آئی ٹیکس کلیکشن میں اضافے کے لیے حکومت کے ساتھ تعاون کو تیار ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی انکم ٹیکس کا مطالبہ
پڑھیں:
محض تقریر میں خلل ڈالنے پر نااہلی کا مطالبہ قابلِ قبول نہیں، رضا ربانی
اپنے بیان میں سینئر رہنما پیپلز پارٹی اور سابق چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے اسپیکر کی ملاقات غیر مناسب عمل ہے، اسپیکر کا دفتر غیر جانبدار ہوتا ہے اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ محض تقریر میں خلل ڈالنے پر 26 اپوزیشن ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنا افسوسناک ہے۔ سابق چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اپنے بیان میں کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کا 26 اپوزیشن ارکان کی نااہلی کیلئے ریفرنس بھیجنا افسوسناک ہے اور یہ مطالبہ قابل قبول نہیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ ایوان میں احتجاج پارلیمانی روایت کا حصہ ہے، ماضی میں صدر اور وزیرِخزانہ کی تقاریر بھی متاثر ہو چکی ہیں۔
سابق چیئر مین سینٹ نے بتایا کہ اسپیکر کو معطلی یا دیگر کارروائی کا اختیار قواعد و ضوابط میں موجود ہے اور اسپیکر کا اپنے ہی ارکان کے خلاف نااہلی کی درخواست دینا منصب کے شایانِ شان نہیں۔ رضا ربانی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے اسپیکر کی ملاقات غیر مناسب عمل ہے، اسپیکر کا دفتر غیر جانبدار ہوتا ہے، حکومتی اور اپوزیشن ارکان برابر حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعلیٰ کی تقریر کے دوران اسمبلی میں وڈیوز چلانا نامناسب تھا، اسپیکر پنجاب اسمبلی غیرمناسب پارلیمانی روایت قائم کرنے کے بجائے ریفرنس واپس لیں۔