صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز
اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام چیمبرزاور ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کیا ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران کو اکاونٹس منجمد ، پیسے نکالنے کے لامحدود اختیارات دینا درست نہیں ،اس اقدام سے ٹیکس ریکوریز میں اضافے کے بجائے کرپشن میں اضافہ ہو گا ، تاجر برادری کو ترمیمی آرڈیننس پر سخت تحفظات ہیں ، حکومت اس پر نظر ثانی کرے ۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت معیشت اور تاجر دشمن اقدامات کے بجائے بزنس کمیونٹی کو سہولیات دے، ایف پی سی سی آئی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے آرڈیننس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے،حکومت قانون سازی سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنائے ، ایف پی سی سی آئی ٹیکس کلیکشن میں اضافے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کو تیار ہے ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنو مئی ایف آئی آرز کا معاملہ: سپریم کورٹ نے فواد چودھری کا کیس دوبارہ ہائیکورٹ بھجوا دیا حکومت کی آئی ایم ایف کو نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ کرنے کی یقین دہانی عوام پر آئندہ مالی سال میں 194 ارب روپے کی اضافی پیٹرولیم لیوی کا بوجھ ڈالنے کی تیاری پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے عام تعطیل کا اعلان کردیا چین کی قدیم ریشمی کتاب کی امریکہ سے واپسی اہمیت کی حامل ہے، چینی وزارت خارجہ امریکہ نے چینی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر دباؤ کے لئے ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے متعدد بل منظور کیے ، چینی میڈیا چین کی معیشت کی دباؤ کے باوجود اپریل میں مسلسل ترقی نیشنل سروس انڈسٹری پراڈکشن انڈیکس میں سال بہ سال 6.0 فیصد کا اضافہ
Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ترمیمی ا رڈیننس پر ایف پی سی سی ا ئی عاطف اکرام شیخ کا مطالبہ انکم ٹیکس
پڑھیں:
مودی سرکار کا آزاد صحافت پر حملہ: گجرات سماچار کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بلاک، دفتر پر چھاپے
نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت میں آزادیٔ صحافت ایک بار پھر شدید دباؤ کا شکار ہو گئی ہے۔ بھارتی حکومت نے تنقید برداشت نہ کرتے ہوئے معروف نیوز چینل “گجرات سماچار” کا ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ بلاک کر دیا اور چینل کے دفاتر پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے چھاپے مارے گئے۔
ذرائع کے مطابق، گجرات سماچار کے ڈائریکٹر بہوبلی بھائی شاہ کو بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ان کی گرفتاری کی اصل وجہ مودی حکومت سے جنگی فیصلوں اور معاشی بحران پر سوالات اٹھانا ہے۔
بی جے پی حکومت پر الزام ہے کہ وہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور انکم ٹیکس اداروں کو سیاسی مخالفین اور تنقیدی میڈیا کو خاموش کرانے کے لیے استعمال کر رہی ہے۔ گجرات سماچار پر 36 گھنٹے طویل چھاپے کے بعد ای ڈی کی کارروائی کو بھی ایک منظم دباؤ کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔
اپوزیشن لیڈران اور پریس کلب آف انڈیا نے ان کارروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی سرکار کو صرف اپنی تعریف سننا پسند ہے اور جو صحافی یا ادارہ سچ بولتا ہے، وہ نشانہ بن جاتا ہے۔
صحافی برادری، اپوزیشن جماعتوں اور مختلف انسانی حقوق کے اداروں نے گجرات سماچار کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آزاد صحافت کو دبانے کے اقدامات فوری بند کیے جائیں۔
پاکستان میں عیدالاضحیٰ کب ہو گی؟ ماہر فلکیات نے پیش گوئی کر دی