امریکہ میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ کی زیر صدارت امریکی تاجروں ، سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کی راؤنڈ ٹیبل
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
لاس اینجلس(نیوز ڈیسک) امریکہ میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ کے دورہ لاس اینجلس کے موقع پر پاکستان کے قونصل خانے کی جانب سے اعلیٰ سطحی بزنس راؤنڈٹیبل کا انعقاد کیا جس میں امریکی کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اوربزنس ایگزیکٹیوز کو پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تفصیلی بات کے لئے مدعو کیا گیا۔ یہ راؤنڈ ٹیبل ایس آئی ایف سی ، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل، فریم ورک کے تحت منعقد کی گئی۔
یہ اجلاس قونصل جنرل عاصم علی خان، ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ قونصلر قرۃالعین فاطمہ اور دیگر سینئر حکام کی کوششوں سے منعقد ہوا۔
اپنے کلیدی خطاب میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت حکومت کی جانب سے وضع کی جانے والی ادارہ جاتی اصلاحات اور پالیسی مراعات کے نتیجے میں پاکستان کے سرمایہ کاری منظرنامے میں آنے والی مثبت تبدیلیوں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے ترجیحاتی شعبہ جات میں غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے حوالے سے سرمایہ کاروں کو دعوت دی کہ وہ پاکستان کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے صنعتی انفراسٹرکچر، ، نوجوان افرادی قوت، اور مسابقتی منڈی تک رسائی سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔ انہوں نے پاکستان کی معیشت کی بہتری اور عالمی سطح پر حکومت کی معاشی پالیسیوں کو سراہے جانے کے رجحان سے بھی شرکاء کو آگاہ کیا۔
قونصل جنرل عاصم علی خان نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور بالخصوص کیلیفورنیا اور مغربی امریکہ میں کاروباری روابط کو فروغ دینے میں قونصل خانے کے عزم کو دہرایا۔ انہوں نے پاکستان میں پائیدار انفراسٹرکچر، ٹیکنالوجی سلوشنز اور ایگری-ٹیک کی بڑھتی ہوئی مانگ پر زور دیا جو امریکی جدت پر مبنی شراکت داریوں کے لیے وسیع تر مواقع فراہم کرتی ہے۔
سفیر پاکستان نے شرکاء کو سال 2025 میں منظور کیے جانے والے 28 تذویراتی منصوبوں اور کاروبار موافق فضا سے بھی آگاہ کیا۔
اجلاس کے شرکاء کو ایس آئی ایف سی فریم ورک کے تحت دی جانے والی مراعات جن میں اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری پر 10 سالہ ٹیکس چھوٹ، سامان کی ڈیوٹی فری درآمد، آئی ٹی برآمدات پر 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ، ڈیجیٹل خدمات پرودہولڈنگ ٹیکس میں کمی، اور سرمایہ کاروں کے لیے تیزرفتار ویزا سہولت شامل ہیں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
شرکاء کو کے تحت دی جانے والی مراعات سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی، جن میں خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری پر 10 سالہ ٹیکس چھوٹ، سرمایہ جاتی سامان کی ڈیوٹی فری درآمد، آئی ٹی برآمدات پر 100 فیصد ٹیکس کریڈٹ، ڈیجیٹل خدمات پر 0.
اس موقع پر پاکستان کے جدیداسپیشل اکنامک زونز جو سرمایہ کاروں کو پلگ اینڈ پلے انفراسٹرکچر اور ون ونڈو سہولیات فراہم کرتے ہیں سے بھی متعارف کرایا گیا۔ ان زونز میں سروسز سیکٹرآئی ٹی، لاجسٹکس اور ای کامرس شامل ہیں۔
بات چیت کے دوران سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان انٹرٹینمنٹ اور تخلیقی صنعتوں میں تعاون کی وسیع گنجائش پر بھی زور دیا۔
پاکستان کے سوورن ویلتھ فنڈ کے قیام پر بھی گفتگو ہوئی، جو ریاستی اداروں کے اثاثوں کو یکجا کرکے ایس آئی ایف کے تحت منظور شدہ منصوبوں میں مشترکہ سرمایہ کاری کا ذریعہ بنے گا۔
راؤنڈٹیبل میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ڈیجیٹل میڈیا کے دور میں دوطرفہ ثقافتی تعاون کو مضبوط بنانے پر بھی سنجیدگی سے غور کیا گیا۔ سفیر پاکستان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان کا منفرد ثقافتی ورثہ، باصلاحیت فنکاروں کا بڑھتا ہوا حلقہ، اور تیزی سے ترقی کرتا ڈیجیٹل میڈیا انفرا سٹرکچر مشترکہ پروڈکشنز، کانٹینٹ لائسنسنگ اور ٹیلنٹ ایکسچینج کے لیے منفرد مواقع فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے امریکی فلم سازوں، اسٹوڈیوز، اور اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو پاکستان کو ایک تخلیقی شراکت دار اور ابھرتی ہوئی پروڈکشن منزل کے طور پر دریافت کرنے کی دعوت دی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی میڈیا اور تفریحی صنعت کی سافٹ پاور قوموں کے درمیان روابط استوار کرنے، باہمی فہم کو فروغ دینے، اور ثقافتی سفارتکاری کے ذریعے نئی معاشی راہیں کھولنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
اختتامی کلمات میں سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے امریکی اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو ایک اسٹریٹجک سرمایہ کاری کی منزل اور مضبوط اور مستقبل کے لیے تیار سپلائی چینز کی تعمیر میں شراکت دار کے طور پر دیکھیں۔ انہوں نے امریکی سرمایہ کاروں کو مارکیٹ تک رسائی، ضابطہ جاتی معاونت، اور منصوبہ جاتی شراکت داری میں مدد کی فراہمی کے لیے سفارتخانے اور قونصل خانوں کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ راؤنڈٹیبل پاکستان کے “رائزنگ پاکستان” بیانیے کے تحت جاری سفارتی کوششوں کا تسلسل ہے اور اقتصادی سفارتکاری اور نجی شعبے کے تعاون کو فروغ دینے کے حالیہ اقدامات میں مزید پیش رفت کی علامت ہے۔
Post Views: 2ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ سرمایہ کاروں سرمایہ کاری ایس آئی ایف پاکستان کے انہوں نے شرکاء کو زور دیا کے لیے کے تحت
پڑھیں:
دونوں ممالک کے تعلقات میں پیش رفت، پاکستان کی ترکیہ کو بڑی آفر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: پاکستان اور ترکیہ کے درمیان سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، حکومت پاکستان نے ترکیہ کو کراچی میں ایک ہزار ایکڑ زمین ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام کے لیے پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ اقدام اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ممکن ہوا ہے جسے دونوں ممالک کے درمیان پانچ ارب ڈالر کی دو طرفہ تجارت کے ہدف کی جانب ایک اہم سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ اس منصوبے کے تحت خصوصی صنعتی زون کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے تاکہ سرمایہ کاری کو فروغ مل سکے۔
ذرائع کے مطابق یہ پیش رفت وزیر اعظم شہباز شریف کی اپریل 2025 میں دی گئی تجویز پر عمل درآمد کا نتیجہ ہے جس کے بعد پاکستان اور ترکیہ کے تجارتی تعلقات مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے قیام سے ترک کمپنیوں کو جدید سہولیات میسر آئیں گی، اخراجات میں کمی واقع ہوگی اور کراچی کی بندرگاہ کے ذریعے وسطی ایشیا اور خلیجی ممالک تک تجارتی رسائی مزید آسان ہو جائے گی۔
معاشی ماہرین کے مطابق ایس آئی ایف سی کی یہ کاوش نہ صرف ترک سرمایہ کاری بڑھانے کا باعث بنے گی بلکہ عالمی برادری کے اعتماد میں بھی اضافہ کرے گی، جس سے پاکستان کے سرمایہ کاری ماحول کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔