پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
لاہور(سب نیوز)پنجاب میں مون سون ہنگامی پلان 2025 پر عملدرآمد شروع کر دیا گیا، وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب مون سون ہنگامی پلان پر عمل درآمد کی لمحہ بہ لمحہ رپورٹ طلب کر لی۔ترجمان پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وزیراعلی نے ہر ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کر دی، سینٹر 24 گھنٹے فعال رہیں گے، صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے حادثات اور نقصانات سے بچا کے لیے قواعد و ضوابط جاری کر دیے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے انتظامیہ اور دیگر اداروں کو متعلقہ علاقوں میں بوسیدہ عمارتوں کی نشان دہی کرنے کی ہدایت بھی کی ہے، اور بوسیدہ گھروں کے مکینوں سے احتیاطا محفوظ مقامات پر منتقلی کی اپیل کی ہے۔وزیراعلی مریم نواز نے تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ریسکیو اور دیگر اداروں کو ہمہ وقت تیار اور مستعد د رہنے کی ہدایت کی اور برسات کے دوران عوام کو احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد یقینی بنانے کی اپیل کی۔مریم نواز نے کہا کہ عوام کی حفاظت حکومت کی ذمہ داری ہے، اپنا فرض ضرور نبھائیں گے، ہر فرد کی جان قیمتی ہے، تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔یاد رہے کہ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں کی پیشگوئی کرتے ہوئے گلگت بلتستان میں گلیشیئرز پگھلنے سے سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔این ڈی ایم اے الرٹ کے پیش نظر ملک بھر میں سول انتظامیہ اور ریسکیو سروس کے اہلکار کسی بھی ہنگامی صورت حال سے نمٹنے کے لیے الرٹ ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرزیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ زیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ وفاقی حکومت نے 285 اشیا پر دوبارہ ڈیوٹیز عائد کرنیکی منظوری دیدی بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ گھوٹکی کے نواحی علاقے کا نوجوان جوڑا پراسرار طور پر بھارت میں ہلاک، لاشیں بارڈر پار راجستھان سے برآمد اسحاق ڈار کا ترک وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے:مریم نواز
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے. آج کے دن وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جشن آزادی پر پُرتشکر پیغام میں کہا کہ پاکستان جیسی بے مثال سرزمین عطا کرنے پر اللہ کریم کا شکر بجا لاتے ہیں، آزاد سرزمین میں باوقار زندگی گزرنے کا موقع ملنے پر اللہ کریم کا شکر ادا کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دنیائے اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت بننے پر بے حد فخر ہے اور پھر شکر ادا کرتے ہیں، معرکہ حق میں کامیابی سے سرفراز ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکرادا کرتے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ پاکستان ایک روشن چراغ ہے. جس کی لو سے دنیا چمک رہی ہے، پاکستان ہماری آن، بان، شان ہے.پاکستان کے بغیر ہم کچھ بھی نہیں۔انکا کہنا تھا کہ یوم آزادی پر علامہ اقبال، قائد اعظم اور ان کے رفقاء کار کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں. ہم آزادی کا دن مناتے ہوئے لاکھوں شہداء کو کیسے بھول سکتے ہیں۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ یوم آزادی پر ہمیں بحیثیت پاکستانی اپنا احتساب کرنا ہوگا، پاکستان نے ہمیں عزت اور آزادی دی ہم نے ملک کو کیا دیا؟ خوشی ہے کہ قوم جاگ رہی ہے. سرحدوں پر جوان جاگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ والدین سے اپیل کرتی ہوں کہ آج کے دن جدوجہد آزادی اور تحفظ آزادی کی داستانیں بچوں کو ضرور سنائیں، 14اگست محض جشن آزادی نہیں. بلکہ پاک سرزمین سے وفا کے عہد کی تجدید کا دن ہے۔مریم نواز نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے آج پاکستان اقوام عالم میں سربلند ہے اور معاشی بلندیوں کی طرف گامزن ہے، آج کے دن وطن عزیز کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔