امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پاکستان تحریک انصاف کا حق قرار دیدیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا حق تھا، ایک اصولی سیاست اور دوسری وصولی سیاست ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ افسوسناک ہے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کی بندر بانٹ کی گئی ہے، اصولی سیاست والی جماعتوں کو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کرنا چاہیے۔انہں نے کہا کہ کراچی میں ہماری میئرشپ پر ڈاکہ ڈالا گیا، عام انتخابات میں بھی ہماری جیتی ہوئی سیٹیں ہمیں نہیں دی گئیں، میں چند ووٹوں سے اپنی سیٹ ہارا تھا لیکن مجھے جتوا دیا گیا، یہ اقتدار کی میوزیکل چیئر ہے اس میں اقدار کہاں ہے؟۔گزشتہ روز انہوں نے کہا تھا کہ مخصوص نشستوں پر آئینی بینچ کا فیصلہ افسوسناک اور ہائبرڈ نظام کو مزید مضبوط کرنے والا ہے، اس فیصلے سے عدالتی نظام کی ساکھ پر بڑا سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم زیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ وفاقی حکومت نے 285 اشیا پر دوبارہ ڈیوٹیز عائد کرنیکی منظوری دیدی بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ گھوٹکی کے نواحی علاقے کا نوجوان جوڑا پراسرار طور پر بھارت میں ہلاک، لاشیں بارڈر پار راجستھان سے برآمد TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: مخصوص نشستوں حافظ نعیم پی ٹی آئی

پڑھیں:

اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے‘ حافظ نصراللہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251117-08-13
کراچی(اسٹاف رپورٹر) اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے۔سامراجی قوتیں اسلام اورکلمہ طیبہ کے نام سے معرض وجود میں آنے والے ملک میں فرقہ واریت اوردہشت گردی کی سازشیں کررہی ہیں جن کو دینی جماعتیں علما اورمشائخ مل کر ناکام بناسکتے ہیں۔مینارپاکستان پرمنعقدہ جماعت اسلامی کا اجتماع ملک میں اتحاد امت اورقومی یکجہتی کو فروغ دے گا۔ان خیالات کا اظہار جمعیت اتحاالعلما ومشائخ سندھ کے صدر حافظ نصراللہ چنا نے پیر ذاکری سید منیر شاہ ذاکری سے ملاقات کے موقع پر کیا۔ حافظ نصراللہ نے انہیں مینار پاکستان میں منعقدہ جماعت اسلامی کے سہ روزہ اجتماع عام میں شرکت کی دعوت بھی دی۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • جماعت اسلامی ضلع پشاور کی 26 رکنی ضلعی مجلس شوریٰ نے حلف اٙٹھا لیا
  • 26ویں ترمیم کے وقت بھی کہا تھا یہ عوام کے مفاد میں نہیں، حافظ نعیم
  • فارم 47 کی بنیاد پر حکومت بنے گی تو لوگوں کا جمہوریت سے اعتماد اٹھ جائے گا، حافظ نعیم الرحمان
  • چہرے نہیں ‘نظام بدلنے سے قوم کی تقدیر بدلے گی‘ منعم ظفر خان
  • اجتماع عام آئین سے منحرف ظالمانہ نظام بدلنے کی تحریک کا آغاز ہے‘لیاقت بلوچ
  • شیخ حسینہ کی سزا پر حافظ نعیم الرحمان کا ردعمل
  • بھارت نواز حسینہ واجد کو طلبہ کے قتل عام پر سزائے موت کا حکم،جماعت اسلامی
  • شیخ حسینہ نے جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا؛حافظ نعیم کا بنگلہ دیش کے عدالتی فیصلے پر ردعمل
  • اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے‘ حافظ نصراللہ
  • حیدرآباد: جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر حافظ نصراللہ چنا جماعت اسلامی کے رہنما مولانا دلشیر چنا کی وفات پر لواحقین سے تعزیت کے بعد دعا کررہے ہیں