اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ نے سپر ٹیکس کیس میں ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو تحریری شکل میں دلائل جمع کرانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایف بی آر کے وکلاء  نے انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی پر دلائل مکمل کر لیے۔ کمپنیز کے وکیل مخدوم علی خان جمعرات کو جواب الجواب دلائل کا آغاز کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

کے پی، معدنیات والے کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنیکی ہدایت

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔

چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے اور محکمے سے دو سالوں میں ٹیکس نوٹسز جاری نہ کرنے کی بھی تحقیقات کروانے کی ہدایت کر دی۔ سیکریٹری معدنیات نے فوری نوٹسز جاری اور معاملے کی تحقیقات کروانے کی یقین دہانی کروا دی۔

متعلقہ مضامین

  • نورمقدم قتل کیس؛ ظاہر جعفر کی اپیل مسترد کردی گئی، سزائے موت برقرار
  • سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
  • وزارت ہاوسنگ اینڈ ورکس کا تحریری معاہدے کے بغیر اپنی عمارت نیب کو دینے کا انکشاف
  • کتاب ہدایت
  • کے پی، معدنیات والے کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنیکی ہدایت
  • کیا کوئٹہ جدید شہر بننے جارہا ہے؟
  • سپرٹیکس کیس: انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن فور بی پر ایف بی آر کے وکلا کے دلائل مکمل
  • سپرٹیکس کیس میں ایف بی آر کے وکلا نے سیکشن 4 بی پر دلائل مکمل کر لئے
  • سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت 22 مئی تک ملتوی