Daily Sub News:
2025-10-04@23:43:12 GMT

زیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ

اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT

زیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ

زیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز

کوئٹہ(سب نیوز)زیارت کے علاقے کلی زژگی میں 3 خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، دو کو زندہ بچا لیا گیا، تیسری کی تلاش جاری ہے۔پی ٹی ڈی ایم اے نے بتایا کہ بلوچستان کے شہر زیارت میں ڈوبنے والی دونوں خواتین کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ تیسری خاتون کی تلاش جاری ہے۔

قبل ازیں بلوچستان کے علاقے ژوب میں سیلابی ریلے میں بہہ کر جاں بحق ہونے والی تین بہنوں اور بھانجی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ایک ہی فیملی کے چھ افراد پکنک منانے کیلئے ژوب میں آئے کہ اچانک ان کی گاڑی سیلابی ریلے کی زد میں آ کر بہہ گئی، جس سے 4 خواتین ڈوب کر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 2 افراد کو بچا لیا گیا۔جاں بحق خواتین کی میتیں گھروں میں پہنچنے پر کہرام مچ گیا، اہل خانہ غم سے نڈھال ہوگئے، نماز جنازہ میں سارے شہر نے شرکت کی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروفاقی حکومت نے 285 اشیا پر دوبارہ ڈیوٹیز عائد کرنیکی منظوری دیدی وفاقی حکومت نے 285 اشیا پر دوبارہ ڈیوٹیز عائد کرنیکی منظوری دیدی بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہ گھوٹکی کے نواحی علاقے کا نوجوان جوڑا پراسرار طور پر بھارت میں ہلاک، لاشیں بارڈر پار راجستھان سے برآمد اسحاق ڈار کا ترک وزیرخارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا دکی میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2دہشتگرد ہلاک TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: میں ڈوب

پڑھیں:

بھارت کی معروف اداکارہ 94 برس کی عمر میں چل بسیں

بالی ووڈ کی سینئیر اداکارہ سندھیا شنتارام طویل علالت کے بعد آج داغ مفارقت دے گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سندھیا شنتارام مراٹھی اور ہندی سینما کا ایک بڑا نام تھیں انھیں کلاسیکل رقص پر بھی عبور حاصل تھا۔

ان کی جاندار اداکاری اور کلاسیکل رقص کے باعث بھارت بھر میں پذیرائی ملی اور دیکھتے ہی دیکھتے وہ مداحوں کے دلوں میں گھر کر گئیں۔

فلم ’پنجرہ‘ سے ان کے حصے میں وہ لازوال شہرت آئی جو آج بھی فلم بینوں کو اپنا گرویدہ بنائے ہوئے ہے۔

پنجرہ کے علاوہ سندھیا شنتارام نے ’جھنک جھنک پائل باجے‘ اور ’دو آنکھیں بارہ ہاتھ‘ بھی ناقابل فراموش فلمیں ہیں۔

وہ عمر رسیدگی کے باعث کمزوری، نقاہت اور مختلف بیماریوں کا شکار تھیں۔ انھوں نے متعدد فلمی ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔

وہ معروف فلم ساز وی شنتارام کی اہلیہ بھی تھیں۔ اعلیٰ حکومتی حکام، شوبز شخصیات اور مداحوں کی ان کی رحلت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی معروف اداکارہ 94 برس کی عمر میں چل بسیں
  • محرابپور،چرواہا کینال میں ڈوب گیا
  • جبری گمشدگیوں پر انکوائری کمیشن نے ستمبر میں لاپتہ افراد کے 113 کیسز نمٹا دیئے
  • پاک۔چین دوستی کے حوالے سے پاکستان کا موقف غیرمتزلزل ہے ، وزیراعظم
  • سی ڈی اے نے جموں و کشمیر ہاؤسنگ سوسائٹی کو فائنل شوکاز نوٹس جاری کر دیا
  • سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر
  • ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاالقیوم نے عہدے سے استعفی دے دیا
  • وزیر مملکت طلال چودھری کی نیشنل پریس کلب آمد، پولیس حملے پر معذرت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کی ماہ ستمبر کی کارکردگی رپورٹ بھی جاری
  • خضدار میں آپریشن، خواتین کے لباس میں فرار4 دہشتگرد گرفتار