data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کے معروف کالم نگار، شاعر اور ریڈیو پاکستان، کراچی اسٹیشن کے سابق ڈائریکٹر شکیل فاروقی کراچی میں انتقال کرگئے۔ ان کی عمر 86 برس تھی۔ انہیں کیماڑی ٹاؤن کے قبرستان ’باغ اسماعیل چاولہ ‘میں سپردخاک کردیا گیا۔ شکیل فاروقی بھارت کے صوبے اترپردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبے بگرہ میں 22 فروری1939ء کو پیدا ہوئے۔ انہوں نے سیاسیات، معاشیات اور صحافت میں ایم اے کیا۔ وہ بیک وقت تین زبانوں یعنی اردو، انگریزی اور ہندی میں شاعری کرتے تھے۔ ان کی انگریزی نظموں کا مجموعہ ’’شیڈوز‘‘ شائع ہوچکا ہے۔ ان کا حمدیہ اور نعتیہ کلام ’’عقیدت کے پھول‘‘ کے عنوان سے حال ہی میں سامنے آیا ہے۔ شکیل فاروقی طویل عرصے تک ریڈیو پاکستان کی ہندی سروس کے نگران بھی رہے۔ وہ1999ء سے ایک مقامی اردو روزنامے میں کالم تحریر کررہے تھے۔ کراچی کے علاوہ وہ ریڈیو پاکستان حیدرآباد اور ریڈیو پاکستان کوئٹہ کے بھی اسٹیشن ڈائریکٹر رہے۔ انہوں نے کراچی میں ایف ایم 101 کا بھی آغاز کیا۔ انہوں نے پاک وہند کے نامور ادیبوں، شاعروں اور کھلاڑیوں کے سیکڑوں انٹرویوز بھی کیے۔ وہ معروف کالم نگار اور روزنامہ جسارت کے چیف ایڈیٹر شاہنواز فاروقی کے سب سے بڑے بھائی تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ریڈیو پاکستان شکیل فاروقی

پڑھیں:

انٹرنیشنل ہاکی پلیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے

سٹی 42: انٹرنیشنل ہاکی پلیر اکمل سکندر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

 اکمل سکندر کئی سال تک قومی ہاکی ٹیم میں کھیلتے رہے ہیں ، اکمل سکندر کی نماز جنازہ ان کے آبائی شہر گکھڑ منڈی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ پڑھنے سے قبل جب جنازہ اٹھایا گیا تو قومی پلیئر کی میت پر ہاکیوں سے سایہ کیا گیا

شمالی علاقہ جات میں سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری

متعلقہ مضامین

  • ’’فنٹاسٹک فور‘‘ کے مشہور اداکار جولیان میک موہن 56 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • انٹرنیشنل ہاکی پلیئر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
  • پاکستان کو پہلا انٹرنیشنل گولڈ میڈل جتوانے والے ریسلر دین محمد انتقال کرگئے
  • پاکستان کیلیے عالمی مقابلوں میں پہلا گولڈ میڈل جیتنے والے پہلوان دین محمد انتقال کرگئے
  • ایشین گیمز میں پاکستان کو پہلا میڈل دلوانے والے دین محمد پہلوان طویل انتقال کرگئے
  • پاکستان کے پہلا گولڈ میڈلسٹ پہلوان دین محمد 104 سال کی عمر میں انتقال کرگئے
  • لاہور: پاکستان کے پہلے گولڈ میڈلسٹ ریسلر دین محمد طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے
  • حیدرآباد پریس کلب کے سابق صدر لالہ رحمن کے بھائی انتقال کرگئے
  • امیر جے یو آئی پنجاب محمود میاں انتقال کرگئے، فضل الرحمان کا اظہار افسوس