کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم اور کپاس کاشت نہ کرنے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کسان اتحاد کا آئندہ سال گندم اور کپاس کاشت نہ کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 June, 2025 سب نیوز
ملتان(سب نیوز)صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے کہا ہے کہ ہم بتا رہے ہیں اگلے سال گندم اور کپاس کاشت نہیں ہو گی۔ صدر پاکستان کسان اتحاد خالد محمود کھوکھر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیوں میں صرف لڑائیاں ہوتی ہیں کام نہیں ہوتا۔ پاکستان میں آئندہ کپاس نہیں ہو گی۔ کیونکہ کپاس کے ریٹ پر کسان کے گھر صف ماتم بچھا ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پوٹاش آج 10 ہزار روپے کی ہے۔ اور ہماری کاسٹ آف پروڈکشن کئی سو فیصد تک بڑھ چکی ہے۔ جبکہ کپاس زرمبادلہ کمانے کا 65 فیصد ہے لیکن کاشتکار آج مایوس ہوچکا ہے۔ کوئی فصل ایسی نہیں جس میں کاشتکار نے کمایا ہو۔ گندم ہماری اہم ترین فصل ہے لیکن ہم بتا رہے ہیں اگلے سال گندم اور کپاس کاشت نہیں ہو گی۔خالد محمود کھوکھر نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کسانوں کا معاشی قتل میرا فیصلہ تھا۔ انہوں نے کاشتکاروں کے زخموں پر نمک چھڑکا ہے۔ ہمارے ملک میں فوڈ سیکیورٹی دوسرے نمبر پر ہے۔انہوں نے کہا کہ حکمران تنخواہیں بڑھانے کے لیے ایک ہوجاتے ہیں۔ پوری دنیا میں ایگرکلچر کی تحقیق یونیورسٹیوں میں ہوتی ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں ایگری کلچر میں تحقیق کے لیے الگ ادارے بنے ہیں۔ نواز شریف ایگری کلچر یونیورسٹی مالی طور پر تباہ ہوچکی ہے۔
صدر پاکستان کسان اتحاد نے کہا کہ ہم تعلیم میں بہت پیچھے چلے گئے ہیں۔ اور ہمارے ملک میں تعلیمی معاملے پر سٹے چل رہے ہیں۔ اس وقت آم کی پیدوارا بھی مکمل طور پر تباہ ہے۔ جبکہ سبزی، گندم، مکی کا کاشتکار پریشان ہے۔ کیونکہ کسان کو پیدواری لاگت تک نہیں مل رہی۔ کاشتکار کو عزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا۔ اور آج کسان کو رسوا کیا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں حکومت سے خیرات نہیں چاہیے۔ بلکہ ہماری کاسٹ آف پروڈکش حکومت نکالے اور 25 فیصد منافع دے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیدیا امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیدیا پنجاب، ہنگامی مون سون پلان پر عمل درآمد شروع، ایمرجنسی آپریشن سینٹرز قائم زیارت میں 3خواتین ڈیم میں ڈوب گئیں، 2ریسکیو، ایک لاپتہ وفاقی حکومت نے 285 اشیا پر دوبارہ ڈیوٹیز عائد کرنیکی منظوری دیدی بھارتی کالم نگارنے پہلگام حملے سے آپریشن سندور تک کی مودی کی ناکامیوں کو آشکار کر دیا بھارت میں دہلی یونیورسٹی کی انتظامیہ کا تعلیمی نصاب سے پاکستان، اسلام اور چین جیسے مضامین کو نکالنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کسان اتحاد
پڑھیں:
فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنےکی حکومتی پیشکش مسترد کر دی
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) فلور ملز ایسوسی ایشن نے گندم درآمد کرنےکی حکومتی پیشکش مسترد کردی۔
’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن نےگندم درآمد کرنےکی حکومتی پیشکش مسترد کردی ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن کے چیئرمین نے بیان میں کہا ہےکہ درآمدی گندم 3800 روپے من اور مقامی گندم 3000من ہے۔ درآمدی گندم سے20 کلو آٹےکا تھیلا 1800 روپےکا فروخت کرنا ممکن نہیں لہٰذا فوری گندم نہ ملی تو شارٹ فال مزید بڑھ جائےگا۔
مزید :