اسلام آباد :صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے حکومت سے انکم ٹیکس ترمیمی آرڈیننس پر نظر ثانی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک بھر کے تمام چیمبرزاور ایسوسی ایشنز نے انکم ٹیکس آرڈیننس کو مسترد کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ٹیکس افسران کو اکاونٹس منجمد ، پیسے نکالنے کے لامحدود اختیارات دینا درست نہیں ،اس اقدام سے ٹیکس ریکوریز میں اضافے کے بجائے کرپشن میں اضافہ ہو گا ، تاجر برادری کو ترمیمی آرڈیننس پر سخت تحفظات ہیں ، حکومت اس پر نظر ثانی کرے ۔

عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ حکومت معیشت اور تاجر دشمن اقدامات کے بجائے بزنس کمیونٹی کو سہولیات دے، ایف پی سی سی آئی نمائندہ تنظیم ہونے کے ناطے آرڈیننس کو واپس لینے کا مطالبہ کرتی ہے،حکومت قانون سازی سے قبل متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کو یقینی بنائے ، ایف پی سی سی آئی ٹیکس کلیکشن میں اضافے کیلئے حکومت کے ساتھ تعاون کو تیار ہے ۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: ایف پی سی سی ا ئی

پڑھیں:

پیپلز پارٹی اراکین کا حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ، آصف زرداری کی درخواست پر حکومت کو ایک ماہ الٹی میٹم

سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے روییپر کھل کر برسے ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین کی جذباتی گفتگو ،، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق میں حکومت گرا سکتی ہے
پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی،مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دینے کی منظوری دیدی۔ذرائع کے مطابق سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے رویٔے پر کھل کر برسے ، اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے باوجود کچھ نہیں سیکھ سکی، پی پی قیادت چٹکی بجا کر وفاق، میں حکومت گرا سکتی ہے۔ذرائع کے مطابق سی ای سی نے جماعت، قیادت کی عزت نفس پر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے عزم کااعادہ کیا ، پی پی اوربلاول بھٹو کی عزت سے بڑھ کر کچھ نہیں، اتحاد پیپلزپارٹی نہیں ن لیگ کی ضرورت ہے۔ آصف زرداری، بلاول بھٹو نے سی ای سی کو حکومت سے مذاکرات پر بریفنگ دی ۔سی ای سی اجلاس میں حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ خیبرپختونخوا، پنجاب کے اراکین نے کیا، اراکین نے کہا کہ حکومت سے اتحاد پیپلز پارٹی کیلئے سیاسی خودکشی سے کم نہیں ہے، پیپلزپارٹی قیادت حکومت میں باضابطہ شامل ہو یا اتحاد ختم کرے۔ آصف زرداری نے کہا کہ وزیراعظم نے تحفظات دور کرنے کا یقین دلایا ہے، پاور شئیرنگ فارمولہ پر عملدر آمد کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، وزیراعظم نے تحریری معاہدہ پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی ہے، حکومت کو مطالبات پورا کرنے کیلئے ایک ماہ مہلت دی جانی چاہئے۔ آصف زرداری کی درخواست پر سی ای سی نے حکومت کو مہلت کی منظوری دی۔

متعلقہ مضامین

  • خاقان شاہنواز کی عاطف اسلم پر تنقید، کانٹینٹ نقل کرنے کا الزام عائد کردیا
  • عاطف اسلم کانٹینٹ کریئٹرز کے آئیڈیاز نقل کرتے ہیں، خاقان شاہنواز کا دعویٰ
  • دستک فائونڈیشن کی جانب سے ماہواری میلہ کا انعقاد ، حکومت خاموش، عوام بھڑک اٹھے، پابندی کا مطالبہ
  • تیل کی فراہمی خطرے میں،سندھ نے 180 ارب سیس کا مطالبہ کردیا
  • سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع: پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ
  • نویں کے بعد گیارہویں جماعت کے نصاب میں نظرثانی کا فیصلہ
  • پنجاب میں بچوں کے ساتھ زیادتی، نظر اندازی اور استحصال کے کیسز پر سخت قانون سازی تیار
  • پیپلز پارٹی اراکین کا حکومتی اتحاد سے نکلنے کا مطالبہ، آصف زرداری کی درخواست پر حکومت کو ایک ماہ الٹی میٹم
  • سندھ کا وفاق سے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ
  • سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ