Express News:
2025-10-22@01:18:38 GMT

تیل کی فراہمی خطرے میں،سندھ نے 180 ارب سیس کا مطالبہ کردیا

اشاعت کی تاریخ: 22nd, October 2025 GMT

اسلام آباد:

ملک میں تیل کا بحران مزید شدت اختیار کر سکتا ہے کیونکہ سندھ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر سندھ انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس (SIDC) کی مد میں 180 ارب روپے کے دعوئوں کے باعث صنعت کے بیٹھنے کا خطرہ پیدا ہوگیا۔

منگل کے روز سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیٹ آئل کا ایک تیل بردار جہاز جو سیس کے تنازعے کی وجہ سے بندرگاہ پر رکا ہوا تھا جاری کردیا تاہم صوبائی حکومت نے اب پی ایس او اور دیگر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے مزید کارگوز کی کلیئرنس کے لیے سیس ادائیگی کی ضمانتیں طلب کرلی ہیں۔سندھ حکومت اور آئل انڈسٹری کے درمیان 2021 سے انفرااسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے نفاذ پر تنازع جاری ہے۔

تیل کی صنعت کے حکام کے مطابق سندھ حکومت نے 2021 میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر مذکورہ سیس عائد کیا تھا، جس کے خلاف صنعت نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناع حاصل کر لیا تھا بعد ازاں 2رکنی بینچ نے یہ حکم امتناع ختم کرتے ہوئے صنعت کو سیس ادا کرنے کا حکم دیا۔

کمپنیوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تاہم عدالت عظمیٰ نے بھی سیس کی ادائیگی کا حکم برقرار رکھا۔اس وقت کے وزیرِ پٹرولیم نے تیل کمپنیوں سے کہا تھا کہ وہ سندھ حکومت کو ایک تحریری یقین دہانی کرائیں کہ مقدمہ حتمی طور پر نمٹنے کے بعد ادائیگی کی جائے گی۔

تاہم 2023 کے بعد سے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد موخر پڑا ہوا تھا، اب سندھ حکومت نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 2021 سے بقایا جات کی مد میں سیس ادا کریں،صوبائی حکومت کا دعویٰ ہے کہ تیل کی صنعت پر 180 ارب روپے کے واجبات ہیں جب کہ صنعت کا موقف ہے کہ سیس کو قیمتوں کے تعین کے نظام میں شامل ہی نہیں کیا گیا لہٰذا ادائیگی ممکن نہیں۔

تیل کی صنعت نے وزارتِ پٹرولیم سے مداخلت کی اپیل کی ،صنعت کے نمائندوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر سندھ حکومت کے دعوے کے مطابق 180 ارب روپے ادا کرنے پر مجبور کیا گیا تو پوری آئل انڈسٹری بیٹھ جائے گی۔ڈائریکٹوریٹ جنرل (ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ونگ) سندھ، کراچی کے ڈپٹی ڈائریکٹر (ہیڈکوارٹر) نے 17 اکتوبر کو وفاقی وزیرِ پٹرولیم کو خط لکھا ہے جس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے یکم ستمبر 2021 کے فیصلے اور صوبائی کابینہ کے 6 اکتوبر 2025 کے فیصلے کے مطابق، سندھ کی ایکسائز، ٹیکسیشن و نارکوٹکس کنٹرول ڈپارٹمنٹ پاکستان اسٹیٹ آئل اور دیگر درآمد کنندگان سے درخواست کرتا ہے کہ وہ اپنی پیٹرولیم کھیپوں کی کلیئرنس کے لیے بینک گارنٹی جمع کرائیں۔سندھ حکومت نے وضاحت کی ہے کہ اگر کمپنیوں کی جانب سے بینک گارنٹی جمع کرانے میں تاخیر ہوئی تو اس کے باعث پیدا ہونے والی تیل کی قلت یا سپلائی میں خلل کی ذمے داری صرف پی ایس او اور دیگر آئل کمپنیوں پر عائد ہوگی۔سندھ کابینہ کا اجلاس 6 اکتوبر 2025 کو پٹرولیم مصنوعات کی درآمد پر انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ سیس کے نفاذ سے متعلق منعقد ہوا۔

تفصیلی غور و خوض کے بعد کابینہ نے فیصلہ کیا کہ انتظامی محکمہ فوری طور پر وفاقی حکومت، وزارتِ پٹرولیم اور پی ایس او کو سپریم کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے آگاہ کرے اور تمام کمپنیوں کو 15 دن کے اندر بینک گارنٹی جمع کرانے کی ہدایت دے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سندھ حکومت نے سپریم کورٹ تیل کی

پڑھیں:

بیس یورپی ممالک نے غیرقانونی افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا

بیس یورپی ممالک نے غیرقانونی افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز

برسلز:(آئی پی ایس) یورپ کے 20 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیرقانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس بھیجا جائے۔

بیلجیئم کی وزیر برائے پناہ گزین و ہجرت اینیلیئن وان بوسویٹ کے مطابق، ان ممالک نے ایک مشترکہ خط میں زور دیا ہے کہ افغان شہریوں کی وطن واپسی کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں، چاہے یہ عمل رضاکارانہ ہو یا زبردستی۔

خط میں شامل ممالک میں آسٹریا، بلغاریہ، قبرص، چیک جمہوریہ، ایسٹونیا، فن لینڈ، جرمنی، یونان، ہنگری، آئرلینڈ، اٹلی، لتھوانیا، لکسمبرگ، مالٹا، نیدرلینڈز، پولینڈ، سلوواکیہ، سویڈن اور ناروے شامل ہیں۔

یورپی ممالک کا کہنا ہے کہ 2021 میں طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد افغانستان کے ساتھ باضابطہ معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کرنا ممکن نہیں رہا، جس سے سکیورٹی خدشات میں اضافہ ہوا ہے اور عوام کا پناہ گزینی پالیسی پر اعتماد کم ہوا ہے۔

خط میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ خطرناک یا مجرم سمجھے جانے والے افغان باشندوں کی واپسی کو ترجیح دی جائے اور اس مقصد کے لیے طالبان سے مذاکرات سمیت مشترکہ یورپی مشن افغانستان بھیجا جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرراولپنڈی، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم اعجاز سمیت 10 افراد پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج بھارت نے روسی تیل کی خریداری نہ روکی تو بھاری ٹیرف جاری رہیں گے: ٹرمپ اسرائیلی فوج نے غزہ میں خون کی ہولی کھیلنے کے بعد جنگ بندی معاہدہ بحال کردیا سیز فائر میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کرنے کے بعد اسرائیل کا جنگ بندی بحالی کا نیا ڈرامہ ایران میں ایک اور اسرائیلی جاسوس کو پھانسی دے دی گئی جنگ بندی معاہدہ خطرے میں، اسرائیلی فوج کے غزہ پر حملے جاری اسرائیل کا رفح بارڈر بند کرنے کا اعلان، حماس نے مزید 2لاشیں واپس کردیں TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

متعلقہ مضامین

  • پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
  • سندھ حکومت سے ٹیکس تنازع: پیٹرولیم کارگو پورٹس پر پھنس گئے، ملک میں ایندھن بحران کا خدشہ
  • ملک میں پیٹرولیم کا ممکنہ بحران عارضی طور پر ٹل گیا، سندھ حکومت نے پی ایس او جہاز کلیئر کردیا
  • ہتھیار ڈالنے والوں کو فنی تربیت اور روزگار کی فراہمی، سندھ میں کچےکےڈاکوؤں کےلیے سرینڈر پالیسی جاری
  • خیبرپختونخوا کی کابینہ سازی میں مشکلات، پی ٹی آئی اراکین نے بڑا مطالبہ کردیا
  • بیس یورپی ممالک نے غیرقانونی افغان شہریوں کو ہر حال میں واپس افغانستان بھیجنے کا مطالبہ کردیا
  • سندھ کا وفاق سے گندم کی کم از کم امدادی قیمت 4200 روپے فی من مقرر کرنے کا مطالبہ
  • وزیر زراعت سندھ نے وفاق سے گندم کی امدادی قیمت سے متعلق مطالبہ کردیا
  • سندھ حکومت کا وفاق سے ملکی سطح پر گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کا مطالبہ