پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, October 2025 GMT
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا جب کہ سندھ حکومت کی جانب سے پی ایس او کا ایک جہاز 15 دن کے انڈر ٹیکنگ پر کلئیر کردیا گیا ہے۔
پی ایس او کا جہاز کلئیر ہونے کے بعد دیگر آئل کمپنیوں کے جہاز بھی 15دن کے لئے بغیر بینک گارنٹی کلئیر ہونے کی امید ہے۔ذرائع نے کہا کہ بینک گارنٹی پر 15 دن کے لئے درآمدی فیول کی کلئیرنس کی عارضی اجازت مل گئی، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں 100فیصد بینک گارنٹی جمع کرانے سے گریزاں ہیں۔ذرائع کے مطابق بینک گارنٹی کی صورت میں کمپینوں کا کیش فلو بری طرح متاثر ہوگا، عوام پر اس کا بوجھ کم سے کم 3روپے فی لیٹر تک پڑے گا۔
سندھ کے ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے آئل مارکیٹنگ کمپنیر کو بینک گارنٹی جمع کرانے کے لئے دوسرا ہنگامی خط بھی ارسال کردیا۔پیٹرولیم کمپنیوں کو انڈرٹیکنگ کے بجائے بینک گارنٹی جمع کرانے کی ہدایت کردی گئی، مطلوبہ بینک گارنٹی جمع کرانے کے بعد کمپنیوں کے کیسز پر کارروائی کی جائے گی، بینک گارنٹی جمع نہ کرانے پر ایندھن کی فراہمی میں کسی بھی تعطل کی ذمہ داری متعلقہ کمپنیوں پر عائد ہوگی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر عمران خان اور وزیراعلی ملاقات ضروری ہے نہ ہوئی تو صوبے کو کابینہ کے بغیر نہیں چھوڑا جاسکتا، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر آئی ایم ایف نے معیشت پر حالیہ سیلاب کے منفی اثرات پڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا،مالی بہتری کا بھی اعتراف پاکستان کے معدنی ذخائر اعلی عالمی معیار کے ہیں جو 2لاکھ مربع میل سے زائد پر پھیلے ہیں، امریکی جریدے کا اعتراف تقریب میں ایک کھلاڑی کیساتھ آکر ایشیا کپ ٹرافی لے جائیں،محسن نقوی کا بھارتی خط پر دو ٹوک جواب صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر کی زیر صدارت جڑواں شہروں میں ڈینگی کے حوالے سے اجلاس عدالت نے صدر ایمپلائز یونین سی ڈی اے عامر خان کی معزولی کو غیر آئینی قرار دیدیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: کا خدشہ
پڑھیں:
سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ
سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس موجود ذخائر 17 ارب 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے جبکہ ملک کے مجموعی زرمبادلہ ذخائر 60 لاکھ ڈالر کم ہو کر 22 ارب 66 کروڑ ڈالر کی سطح پر آ گئے ہیں۔ مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے زرمبادلہ ذخائر میں 3 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمی ہوئی، جس کے بعد ان کے ذخائر 5 ارب 41 کروڑ ڈالر رہ گئے۔