آپریشن سندور بھارت کے لئے ناسور بن گیا، تاریخی سبکی پر حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں
اشاعت کی تاریخ: 20th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آپریشن سندور بھارت کیلئے ناسور بن گیا ، تاریخی سبکی پر بھارتی حکومت اور فوج کی نیندیں اڑگئیں، آپریشن سندور رکا ہوا ہے ختم نہیں ہوا، بھارتی حکومت کے بعد بھارتی فوج بھارتی میجرجنرل کارتک سیشدری بھی گیدڑ بھبکیاں دینے لگے، بھارت کی جانب سے جاری ’آپریشن سندور‘ پر حالیہ بڑھکیں اور دھمکیاں دراصل ایک بڑی اسٹریٹجک ناکامی کا اعتراف ہیں، جسے چھپانے کیلئے بھارتی فوج اور حکومت مسلسل گیدڑ بھبکیوں کا سہارا لے رہی ہیں، مقبوضہ کشمیر میں تعینات 15 انفنٹری ڈویژن کے جی او سی، میجر جنرل کارتک سی شیشادری کا تازہ بیان اسی پریشانی کا آئینہ دار ہے،15 انفنٹری ڈویژن کے جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) میجر جنرل کارتک سی شیشادری نے پیر کو پاکستان کو ایک سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک کو کسی بھی قسم کی ”غلط مہم جوئی“ میں ملوث ہونے سے باز رہنا چاہیے،خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات کرتے ہوئے میجر جنرل شیشادری نے کہا، یاد رکھیں، آپریشن سندور صرف ملتوی کیا گیا، یہ ختم نہیں ہوا، اس کی بدترین شکل ابھی آنا باقی ہے، بھارت کی ”فیصلہ کن فتح“ کو دوسری طرف کو مزید کسی بھی مہم جوئی سے روکنا چاہیے کیونکہ بھارتی مسلح افواج کو پاک فوج کی کمزوریوں، طاقتوں اور پریشر پوائنٹس کا مکمل علم ہے، اگر صورتحال مزید خراب ہوئی تو بھارت پاکستان کو ’تباہ کن‘ جواب دے گا۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
فوج کو سیاست سے دور رکھیں، جنرل کی جرنلسٹوں کو شٹ اپ کال
سٹی42: پاکستان آرمی کے ترجمان نے آرمی کو زبردستی سیاست میں ملوث کرنے کی کوشش کرنے والے صحافیوں کو ایک بار پھر شٹ اپ کال دے دی اور حکومت اور پارلیمنٹ سے متعلق سوالات کرنے والوں کو کورا جواب دے دیا۔
پشاور میں نیوز کانفرنس کے دوران خیبر پختونخوا کی سیاست کے متعلق سوالات کے جواب میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ گورنر فیصلے کا دائرہ اختیار حکومت کے پاس ہے۔ فوج سیاست میں الجھنا نہیں چاہتی، فوج کو اس سے دور ہی رکھا جائے۔
پاکستان سپورٹس بورڈ نے ویٹ لفٹنگ کے کھلاڑیوں و عہدیداروں پر پابندیاں لگادیں
ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے اپنی نیوز کانفرنس میں سوالات کے جواب میں سادہ الفاظ میں بتایا کہ کہ غزہ امن فوج کا فیصلہ حکومت اور پارلیمنٹ کرے گی۔
پاکستان پالیسی بنانے میں خودمختار اور اپنی سرحدوں اور عوام کی حفاظت کے لیے تیار ہے۔
Waseem Azmet