کانگریس لیڈر نے کہا کہ ٹرمپ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرنا انتہائی خطرناک ہے اور حکومت کو اسکا فوری اور دو ٹوک جواب دینا چاہیئے تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست راجستھان کے سابق وزیراعلٰی اور کانگریس کے سینیئر لیڈر اشوک گہلوت نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات پر ہندوستانی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا ہے کہ آخر مودی کشمیر جیسے حساس معاملے پر خاموش کیوں ہیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ ٹرمپ کا ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کرنا انتہائی خطرناک ہے اور حکومت کو اس کا فوری اور دو ٹوک جواب دینا چاہیئے تھا۔

اشوک گہلوت نے کہا کہ آج تک ہندوستان کی کسی بھی حکومت کا مؤقف یہی رہا ہے کہ کشمیر معاملے میں کسی تیسرے فریق کی مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، چاہے یہ مسئلہ پاکستان کے ساتھ ہو یا کسی اور سے، ہندوستان ہمیشہ دو طرفہ بات چیت پر یقین رکھتا ہے لیکن ٹرمپ کے حالیہ بیانات کے بعد حکومت کی خاموشی نے کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اشوک گہلوت نے کہا کہ ٹرمپ نے جو کچھ بھی کہا، چاہے وہ سیز فائر کا دعویٰ ہو یا کشمیر اور تجارت سے متعلق بات، اس سے پورے ملک میں غصہ ہے، مگر حکومت اسے سمجھ نہیں پا رہی، اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بی جے پی کو اس کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزیراعظم کو عوام کو واضح طور پر یہ بتانا چاہیئے کہ ہندوستان اپنے داخلی معاملات میں کسی بیرونی مداخلت کو قبول نہیں کرے گا۔ اشوک گہلوت نے طنزیہ انداز میں کہا کہ مودی جی خاموش کیوں ہیں، کیوں یہ نہیں کہہ رہے کہ کشمیر مسئلہ صرف ہندوستان اور پاکستان کے درمیان ہے۔ اشوک گہلوت نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ٹرمپ کے بیانات سے پیدا ہونے والے نقصان کی تلافی کے لئے "ترنگا یاترا" جیسے اقدامات کر رہی ہے، جو محض دکھاوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بات قومی سلامتی اور خودمختاری کی ہو، تو حکومت کو سنجیدہ اور شفاف رویہ اختیار کرنا چاہیئے، نہ کہ محض نمائشی اقدامات۔

کانگریس لیڈر نے "آپریشن سندور" کے بعد بین الاقوامی سطح پر ہندوستان کی نمائندگی کرنے والے وفد پر ہونے والی تنقید پر بھی حکومت کو نشانہ بنایا۔ اشوک گہلوت نے الزام لگایا کہ حکومت ہر موقع کو سیاست کے لیے استعمال کرتی ہے، حالانکہ ایسے مواقع پر قومی یکجہتی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پہلگام جیسے سانحات کے بعد پورا ملک ایک ہو گیا تھا، مگر بی جے پی اپنے رویے سے اپوزیشن کو کمزور کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہے، جو کہ ایک غلط روایت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو شفاف اور جوابدہ ہونا چاہیئے تاکہ عوام کو اصل حقیقت معلوم ہو سکے۔ کانگریس اس معاملے کو عوام کے سامنے لے جائے گی اور حکومت کی ناکامیوں کو بے نقاب کرے گی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پاکستان کے نے کہا کہ حکومت کو انہوں نے ٹرمپ کے

پڑھیں:

میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش

سٹی 42: میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش ہورہی ہے ۔

میرپور آزاد کشمیر و گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہورہی ہے ۔ بارش کے باعث شدید گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہو گیا۔درجہ حرارت میں نمایاں کمی، شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا

منگلا، چیچیاں، جاتلاں، اسلام گڑھ، چکسواری اور ڈڈیال میں بھی بارش  ہے ۔ تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی بھی جاری ہے ۔ 

پاکستان آسٹریلیا دوسرا ون ڈے، قذافی اسٹیڈیم میں سیکیورٹی و ٹریفک انتظامات مکمل

مری میں  کالی گھٹائیں برس پڑیں، بارش سے موسم مزید خوشگوار ہو گیا۔بارش اور ٹھنڈی ہواؤں نے مری کے حسن کو چار چاند لگا دیئے۔

 گرم علاقوں سے آئے سیاح خوشگوار موسم سے بھرپور لطف اندوز ہونے لگے۔ بارش کے بعد سیاحتی مقامات پر رونقیں بڑھ گئیں۔

 کھاریاں میں گرج چمک اور تیز ہوا کیساتھ بارش ہے ۔ بجلی بند موسم خوشگوار ہو گیا۔

بارش سے گرمی کی  شدت کم ہو گئی۔

متعلقہ مضامین

  • فلاحی ریاست کا درس دینے والے غریبوں کے وظیفے پر سیخ پا کیوں؟ سعدیہ جاوید
  • جانتی ہوں، عثمان ہادی کو کس نے قتل کروایا؟، ممتا بنر جی کے مودی سرکار سے متعلق سنسی خیز انکشافات
  • لبنان میں اسرائیلی حملے پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی خاموش کیوں ہیں، جے رام رمیش
  • اگر لداخ سیاسی اتحاد قائم کرسکتا ہے تو ہم بھی کرسکتے ہیں، محبوبہ مفتی
  • میرپور آزاد کشمیر ، مری ، کھاریاں سمیت ملک کے کئی علاقوں میں تیز ہواؤں کیساتھ بارش
  • اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
  • نیشنل کانفرنس کی حکومت ہر محاذ پر ناکام ہو چکی ہے، غلام علی کھٹانہ
  • چاہتا ہوں کرنسی سے قائداعظم کی تصویر ہٹا دی جائے، شہزاد نواز نے ایسا کیوں کہا؟
  • کراچی: ہل پارک سے متصل متنازع پلاٹ پر تعمیرات کے معاملے پر میئر کراچی نے وفاقی حکومت کو خط لکھ دیا
  • وزیر ریلوے کی اطالوی قومی دن کے موقع پر اٹلی کی حکومت اور عوام کو مبارکباد