یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
یادگار شہدا جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق تقریب میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی، اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے یہ اعزاز پوری قوم، مسلح افواج، خاص طور پر سول اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہدا اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔
فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل کا اعزاز خاص طور پر ان شہدا کو خراج عقیدت ہے، جو پاکستان کے خلاف بھارت کی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر
پڑھیں:
بلوچستان: فورسز کے شہدا کی یاد میں 2 تعلیمی اداروں کے نام تبدیل، نوٹیفکیشن جاری
حکومت بلوچستان نے فورسز کے شہدا کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے صوبے کے 2 اہم تعلیمی اداروں کے نام بدل کر انہیں شہدا کے نام سے منسوب کر دیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر بلوچستان ریذیڈنشل کالج لورالائی کو شہید کیپٹن وقار کاکڑ کے نام سے موسوم کیا گیا اور اس کا نیا نام ’کیپٹن وقار کاکڑ شہید بلوچستان ریذیڈنشل کالج‘ رکھا گیا۔
اسی طرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کان مہترزئی کا نام بدل کر ’شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان ہائی اسکول‘ رکھا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: بلوچستان: لیویز اور پولیس تھانوں پر دہشتگردوں کا حملہ، ایک اہلکار شہید، 2 زخمی
وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف شہدا کی عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ہے بلکہ نئی نسل کو ان کے مشن سے روشناس کرانے کی عملی کوشش بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جانیں قربان کرنے والے شہدا قوم کے ہیرو ہیں اور ان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر محکمہ ہائر ایجوکیشن اور محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن نے تعلیمی اداروں کے ناموں کی تبدیلی کے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان تعلیمی اداروں کے نام تبدیل حکومت بلوچستان شہید کانسٹیبل الطاف الرحمان شہید کیپٹن وقار کاکڑ فورسز کے شہدا