راولپنڈی(اوصاف نیوز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگار شہداء جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس پروقار موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدائے پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے فاتحہ خوانی کی۔

فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، پاکستان کی مسلح افواج اور خاص طور پر سول اور مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے شہداء اور سابق فوجیوں کے نام کیا۔

سی او اے ایس نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ اعزاز پوری پاکستانی قوم اور افواج پاکستان کے بہادر مردوں اور خواتین کو خراج تحسین ہے، خاص طور پر ان شہداء کو جو پاکستان کے خلاف بھارتی بلا اشتعال، بزدلانہ اور غیر قانونی جارحیت کے خلاف فولاد کی دیوار کی طرح کھڑے رہے۔‘‘
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، 100 سے زائدفلسطینی شہید ، غذائی قلت،ہزاروں اموات کا خدشہ

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل

پڑھیں:

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب، گارڈآف آنر پیش کیا گیا

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا،فیلڈمارشل سید عاصم منیر کو  گارڈآف آنر پیش کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو میں یادگار شہداپر فیلڈمارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی گارڈ آف آنر کی تقریب منعقد ہوئی،فیلڈ مارشل عاصم منیر نے یادگارشہدا پر پھول رکھے،فاتحہ خوانی کی،

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز پوری قوم، افواج پاکستان ، بالخصوص شہداو غازیوں کے نام کیا،فیلڈ مارشل نے یہ اعزاز سول،مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعلق رکھنے والوں کے نام منسوب کیا۔

بھارت خطرناک بحری تیاریوں میں مصروف ہے: عاصم افتخار،سلامتی کونسل میں بحث

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں جی ایچ کیو میں یادگار شہداء پر خصوصی تقریب
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں تقریب، خصوصی گارڈ آف آنر پیش
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب ، گارڈ آف آنر دیا گیا
  • یادگار شہدا جی ایچ کیو میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
  • ’اعزاز قوم اور پاک فوج کےلیےخراج تحسین ہے‘، فیلڈ مارشل عاصم منیر کا خصوصی گارڈ آف آنر تقریب سے خطاب
  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں خصوصی تقریب، گارڈآف آنر پیش کیا گیا  
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں گارڈ آف آنر کی خصوصی تقریب
  • فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے اعزاز میں یادگارشہدا پر خصوصی تقریب، گارڈآف آنر پیش کیا گیا