’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد ( اوصاف نیوز) وفاقی حکومت کی جانب سے جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل عہدے پر تقرری کے بعد سوشل میڈیا پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔
فیلڈ مارشل عہدے کی تقرری پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات دیئے گئے۔
عوام نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ ٹرینڈ ہر پاکستانی کے دل کی آواز اور اپنے سپہ سالار سے محبت کی عکاس ہے۔
پاک فوج نے آرمی چیف کی قیادت میں بھارتی جارحیت پر 10 مئی کی صبح جارحانہ جواب دیا تھا جس پر دشمن جنگ بندی پر مجبور ہوا۔
فیلڈ مارشل بننے کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پرہیش ٹیگ’’فیلڈمارشل فاتح حق عاصم منیر‘‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ آرمی چیف سید عاصم منیر کی بطور فیلڈمارشل وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد پاکستان بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل بننے کے بعد مبارکباد وں کا سلسلہ جاری ہے ، ایکس پر ’’فیلڈ مارشل فاتح حق عاصم منیر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔
ایک صارف نے ضمال رانی نے لکھا کہ
جنرل عاصم منیر کا نام آج صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دشمنوں کے دلوں میں بھی خوف کی علامت بن چکا ہے۔ اُن کی جرات، تدبر اور عسکری حکمت عملی نے یہ ثابت کیا کہ قیادت اگر دلیر ہو تو دشمن چاہے دس گنا بڑا ہو، شکست اس کا مقدر بنتی ہے۔
صدر، وزیر اعظم اور کابینہ کی جانب سے عاصم منیر پر کیے گئے اعتماد کا اعتراف ایک سچے سپاہی کے وقار کی عکاسی کرتا ہے جو اپنی خاطر نہیں بلکہ ملک کی قیادت کرتا ہے۔
ایک صارف محمد ہنزلہ نے لکھا
وتُعِزُّ مَنْ تَشَاءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ
بےشک ﷲ جسے چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلت دے۔
غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری، 100 سے زائدفلسطینی شہید ، غذائی قلت،ہزاروں اموات کا خدشہ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مارشل فاتح حق عاصم منیر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا سوشل میڈیا پر فیلڈ مارشل کے بعد
پڑھیں:
زاہد احمد نے سوشل میڈیا کو شیطان کا کام قرار دے دیا
معروف اداکار زاہد احمد نے سوشل میڈیا اور اس کے اثرات پر کھل کر گفتگو کرتے ہوئے اسے شیطان کا کام قرار دے دیا۔
زاہد احمد اپنی ہمہ جہت اداکاری اور گہرے کرداروں کے باعث شہرت رکھتے ہیں، انہوں نے متعدد معروف ڈراموں میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، ریڈیو سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والے زاہد احمد نے تھیٹر اور پھر ٹیلی وژن تک کا کامیاب سفر طے کیا۔
حال ہی میں وہ ایک پوڈکاسٹ میں شریک ہوئے، جہاں گفتگو کے دوران انہوں نے سوشل میڈیا اور جدید طرزِ زندگی پر سخت مؤقف اپنایا۔
زاہد احمد کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا شیطان کا کام ہے اور جو لوگ اس پر مواد تخلیق کر رہے ہیں، وہ جہنم میں جائیں گے۔
انہوں نے تسلیم کیا کہ میرے اس بیان پر تنقید ہو سکتی ہے کیونکہ میں خود بھی سوشل میڈیا پر موجود ہوں، مگر میں محض اپنا ذاتی مؤقف پیش کر رہا ہوں۔
زاہد احمد نے کہا کہ اپنی نجی زندگی، بچوں اور روزمرہ کے معمولات کو عوامی سطح پر دکھانا درست عمل نہیں، سوشل میڈیا وہ ایجاد ہے جس نے انسان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔
اداکار کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ صارفین ان کے خیالات سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کئی انہیں حد سے زیادہ سخت مؤقف اختیار کرنے پر تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔