آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل فاتح حق قرار دیتے ہوئے سوشل میڈیا پر زبردست پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، جہاں ’فیلڈ مارشل عاصم منیر‘ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ہے۔ عوام کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو مبارکباد کے پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر، فیس بک اور دیگر پلیٹ فارمز پر صارفین نے عاصم منیر کی قیادت، ملک و قوم کے لیے خدمات اور حالیہ قومی کامیابیوں پر اظہار تشکر کیا۔ سوشل میڈیا پر ہزاروں صارفین نے ان کی حب الوطنی، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی سلامتی کے لیے کردار کو سراہا۔

دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہو رہا ہے، جس میں جنرل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ پارلیمانی حلقوں میں بھی ان کی عسکری قیادت اور قومی معاملات میں کردار کو مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے۔

Post Views: 3.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم “فتنۃ الخوارج” کے 30 شدت پسندوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کو سراہا ہے اور افواجِ پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قومی خدمت کے جذبے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ انٹیلیجنس پر مبنی اس مؤثر کارروائی میں دہشت گردوں کے نیٹ ورک کا قلع قمع کیا گیا، جو افواجِ پاکستان کی مضبوط حکمت عملی اور عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک دہشت گرد عناصر کا مکمل خاتمہ نہیں ہو جاتا، سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں بھرپور انداز میں جاری رہیں گی۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز کا بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیاں کرنا نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ یہ ملک کی سالمیت اور امن کے لیے ایک مؤثر قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم کا عزم غیر متزلزل ہے اور ریاست ہر قیمت پر ملک کے دفاع کو یقینی بنائے گی۔

صدر مملکت نے “فتنۃ الخوارج” جیسے دہشت گرد گروہوں کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم افواجِ پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے اور دہشت گردوں کے خلاف یہ جنگ ملک کی بقاء، سلامتی اور استحکام کے لیے ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام(30دہشتگردہلاک)
  • نوازشریف کی عمران خان سے ملاقات کی باتیں فیلڈ مارشل کے امریکہ سے آنے کے بعد شروع ہوئیں: فیصل چوہدری 
  • ٹرمپ کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ پاک امریکا تعلقات کی نئی بنیاد ہے: محسن نقوی
  • جدہ: آئی اے پی جے کے زیرِ اہتمام اظہارِ تشکر ویبینار،افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین
  • صدر ٹرمپ کے عمران خان کا ذکر نہ کرنے اور فیلڈ مارشل کی تعریفوں کی وجہ بالآخر سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے بتادی
  • قوم کو سکیورٹی فورسز پر فخر ہے،فتنہ الہندوستان کے عزائم ناکام بنانے پر صدر ، وزیراعظم اوروزیرداخلہ کا خراج تحسین
  • سپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان بارڈر پر بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
  • صدرِ مملکت کا شمالی وزیرستان میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • اسپیکر قومی اسمبلی کا پاک افغان سرحد پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • وزیراعظم کا شمالی وزیرستان میں دراندازی ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین