فیلڈ مارشل کون ہوتا، یہ عہدہ کسے دیا جاتاہے؟
اشاعت کی تاریخ: 21st, May 2025 GMT
اسلام آباد (راشدعباسی ) جنرل سیدعاصم منیر فیلڈ مارشل کے عہدے پرفائزہونے والے پاکستان کے دوسرے اعلیٰ ترین فوجی افسرہیں، اس سے پہلے جنرل ایوب
خان اس عہدے پرفائزہوئے تھے ،ایوب خان پاکستان کے ہی نہیں بلکہ اس خطے کے پہلے فیلڈمارشل بنے تھے تاہم دلچسپ بات یہ ہے کہ ایوب خان بغیرکوئی جنگ لڑے فیلڈمارشل بنے،انہیں کسی نے فیلڈمارشل نہیں بنایاتھابلکہ انہوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈمارشل کااہل قراردیااور خودہی بحیثیت کمانڈرانچیف یہ عہدہ لے لیا،فیلڈمارشل اس وقت تک بااختیاررہ سکتاہے جب تک وہ کمانڈنگ پوزیشن میں ہو،اگرفیلڈمارشل کمانڈنگ پوزیشن میں نہ ہوتو یہ عہدہ نمائشی سے زیادہ کچھ نہیں،فیلڈمارشل کایہ اعزازی عہدہ ہوتاہے جو اس جنرل کو دیاجاتاہے جس نے ملک کے لئے غیرمعمولی خدمات انجام دی ہوں ،کوئی غیرمعمولی کام کیاہو، فیلڈمارشل کو فائیوسٹارجنرل بھی کہاجاتاہے،آرمی چیف اور جوائنٹ چیف کو فورسٹارجنرلزہی کہا جاتاہے ،صرف فیلڈمارشل کاعہدہ فائیوسٹارہوتاہے، فیلڈ مارشل کا عہدہ یورپی فوجی روایات سے نکلا ہے، خصوصاً برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی افواج میں برطانوی فوج میں اسے فیلڈ مارشل کہا جاتا ہے جبکہ جرمنی میں یہ عہدہ جنرل فیلڈ مارشل کہلاتا ہے،برطانیہ، بھارت، جرمنی، روس وغیرہ میں بھی یہ رینک موجود رہا ،بھارت میں فیلڈ مارشل کوڈی کرشنا مینن اور سم مانک شا کو یہ رینک دیا گیا تھا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل یہ عہدہ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) تحریک انصاف نے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارک باد دی ہے۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے ایک بیان میں کہا کہ جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل بنائے جانے کا فیصلہ خوش آئند ہے، سپہ سالار نے بھارت کے خلاف موجودہ کشیدگی میں بہترین کردار ادا کیا، بھارت کے خلاف مسلح افواج کے کردار کو سراہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی افواج کی جانب سے بھارت کےخلاف بہترین حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا گیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی تھی۔
فیصل آباد کے قریب شالیمار ایکسپریس اینٹوں سے بھری ٹرالی سے ٹکرا گئی
مزید :