مورو میں احتجاجی مظاہرین کے خلاف دو مقدمات درج، نوشہروفیروز میں دفعہ 144 نافذ
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
مورو میں کینال منصوبے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کے خلاف سرکاری مدعیت میں 2 مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق درج مقدمات میں 50 افراد کو نامزد جبکہ مجموعی طور پر 75 افراد کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمات میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ دھرنا دینے والے مظاہرین کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا، جنہوں نے قومی شاہراہ کو بلاک کیا، پولیس پر پتھراؤ کیا اور اہلکاروں کو زخمی کیا۔
حکام کے مطابق امن و امان کی صورتحال کو قابو میں رکھنے کے لیے نوشہروفیروز میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ اس پابندی کے تحت اسلحہ کی نمائش اور 5 سے زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: کنال منصوبہ ختم ہونے کے باوجود سندھ میں احتجاج کیوں جاری ہے؟
یاد رہے کہ چند روز قبل کینال منصوبے کے خلاف ہونے والے احتجاج کے دوران حالات کشیدہ ہو گئے تھے، جس میں ہنگامہ آرائی اور ایک شہری کی ہلاکت کے بعد کشیدگی میں مزید اضافہ ہوا تھا۔
منگل کے روز مورو بائی پاس اور نوشہروفیروز بائی پاس پر جاری دھرنے ختم کر دیے گئے تھے، تاہم اسی دن مشتعل مظاہرین نے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے گھر اور دو ٹریلرز کو آگ لگا دی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
کینال منصوبے مورو وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کینال منصوبے وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کے خلاف
پڑھیں:
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا ون وے خلاف ورزیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 249 مقدمات درج
اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ون وے کی خلاف ورزیوں کے خلاف بھرپور کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔
ترجمان کے مطابق اب تک 249 مقدمات درج جبکہ 743 گاڑیاں اور موٹر سائیکل مختلف تھانوں میں بند کی جا چکی ہیں۔
پیر کے روز بھی کریک ڈاؤن کے دوران 66 افراد کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ 141 گاڑیاں اور موٹر سائیکل تھانوں میں بند کر دی گئیں۔
یہ بھی پڑھیے: رانگ وے ڈرائیونگ کو جرم سمجھا جائے گا، اسلام آباد پولیس نے بڑے کریک ڈاؤن کا اعلان کردیا
چیف ٹریفک آفیسر (سی ٹی او) کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں کا کہنا ہے کہ ون وے کی خلاف ورزی نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جان کو بھی خطرے میں ڈالتی ہے، اسی لیے اس کی روک تھام کے لیے سوشل میڈیا پر آگاہی مہم بھی جاری ہے۔
انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس جان لیوا ٹریفک وائلیشن سے اجتناب کریں۔ سی ٹی او نے مزید کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران ہر وقت سڑکوں پر موجود ہیں اور یہ کارروائیاں بلا تفریق جاری رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام آباد پولیس ڈرائیونگ کریک ڈاون