پاکستان میں عید الاضحٰی کس تاریخ کو ہوگی؟ سپارکو نے پیشگوئی کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز

کراچی: سپارکو نے ملک بھر میں عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کا امکان ظاہر کردیا۔

پاکستان کے خلائی تحقیقی ادارے سپارکو کے مطابق ملک بھر میں یکم ذی الحج 29 مئی 2025 کو متوقع ہے اور عیدالاضحٰی 7 جون کوہونے کاامکان ہے۔

سپارکو کے مطابق ذی الحج کے چاند کی پیدائش 27 مئی کو 8 بج کر 2منٹ پرہوگی جب کہ 27 مئی کوچاند کی عمر تقریباً 11 گھنٹے 34 منٹ ہوگی۔

سپارکو کے مطابق ملک بھر میں چاند کے نظر آنے کے امکانات تقریباً نہ ہونے کے برابر ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرواشنگٹن میں فائرنگ سے خاتون سمیت اسرائیلی سفارتخانے کے 2 اہلکار ہلاک، ایک مشتبہ شخص گرفتار پاکستان کا بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ قرار دے کر ملک چھوڑنے کا حکم وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ کوئٹہ، بس حملہ میں زخمی بچوں، متاثرین کی عیادت کی افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی قابل قبول نہیں، امیر جماعت اسلامی آئی ایم ایف کا ریاستی ملکیتی اداروں کی نجکاری پر عدم اطمینان کا اظہار سپریم کورٹ نے 7ماہ میں سزائے موت کے 52فیصد مقدمات نمٹا دیے دو اور 3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ،تحقیقات کر رہے ہیں ، انڈس واٹر کمشنر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

خیبر پختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی تاریخ جاری

اسلام آباد:

سینیٹ میں خیبر پختونخوا کی 7 جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنو کریٹ کی نشستوں کے لیے پولنگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق پولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی میں ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مذکورہ بالا انتخابات اسپیکر کی طرف سے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے تھے۔

محترمہ ثانیہ نشتر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر انتخابات کے لیے الیکشن پروگرام بھی جاری کر دیا گیا۔

کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ 10 اور 11 جولائی جبکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 16 جولائی اور پولنگ 31 جولائی کو ہوگی۔

مرحوم ساجد میر کی سینیٹ سے خالی کردہ نشست پر الیکشن کے مختلف مراحل جو کہ الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے ملتوی کیے گئے تھے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیا ہے۔

ریٹرننگ آفیسر امیدواروں کی نظر ثانی شدہ فہرست 15 جولائی 2025 کو جاری کرے گا اور کاغذات نامزدگی 16 جولائی 2025 تک واپس لیے جا سکیں گے۔ پولنگ 21 جولائی 2025 کو پنجاب اسمبلی میں ہوگی۔

قومی اسمبلی میں خیبر پختونخوا سے مسلم لیگ ن کی خواتین کی مخصوص 2 خالی نشستوں پر بھی الیکشن پروگرام جاری کیا گیا ہے۔ پبلک نوٹس 8 جولائی 2025 کو ریٹرننگ آفیسر جاری کرے گا۔

کاغذات نامزدگی 9 اور 10 جولائی 2025 کو جمع کروائے جا سکیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 14 جولائی  اور امیدواروں کی حتمی فہرست 24 جولائی 2025 کو جاری کی جائے گی۔

مسلم لیگ ن کی ترجیحی فہرست ختم ہو چکی ہے لہٰذا اسے 10 جولائی تک ریڑننگ آفیسر کے پاس جمع کروانی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے 2جولائی 2025 کو مخصوص نشستوں پر جن ممبران قومی و صوبائی اسمبلی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا تھا، ان کی حلف برداری کے لیے بھی اسپیکر قومی و صوبائی اسمبلیوں کو خط ارسال کر دیے ہیں تاکہ وہ اپنی ذمہ داریاں سنبھال سکیں اور خیبر پختونخوا اور پنجاب کے سینیٹ الیکشن میں ووٹ کاسٹ کر سکیں۔

متعلقہ مضامین

  • جرمنی میں موسیقی کی دھن پر 1,353 وائلن نوازوں نے تاریخ رقم کردی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی: انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کردی
  • کیا شیفالی جری والا کی موت کی پیشگوئی کردی گئی تھی؟
  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے: اسٹیٹ بینک
  • ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کے تقرر و تبادلے،تحریری احکامات سب نیوز پر
  • ویمن ایشیا کپ کوالیفائر: پاکستان نے مسلسل دوسرا میچ جیت کر تاریخ رقم کردی
  • وفاقی حکومت کے قرضے 76 ہزار 45 ارب روپے کے ساتھ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے. اسٹیٹ بینک
  • وفاقی حکومت کے قرضے ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی تاریخ جاری
  • خیبر پختونخوا کی 11 سینیٹ نشستوں پر انتخابات کی تاریخ جاری