چین اور فرانس کے درمیان تعاون میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، چینی صدر
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بیجنگ:چینی صدر شی جن پھنگ اور ان کے فرانسیسی ہم منصب ایمانوئل میکرون کے درمیان ٹیلیفونک بات چیت ہوئی۔جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اس موقع پر گزشتہ سال مئی میں اپنے دورہ فرانس کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ دونوں فریقوں نے چین اور فرانس کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی روح کو آزادانہ، باہمی ہم آہنگ ، طویل المدتی وژن اور باہمی فائدے کی بنیاد پر آگے بڑھانے پر اتفاق کیا تھا۔ اس کے بعد سے، فریقین کے درمیان تعاون میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔ دونوں فریقوں کو روایتی شعبوں جیسے سرمایہ کاری، اسپیس، اور ایٹمی توانائی میں تعاون کو گہرا کرنے اور ڈیجیٹل، سبز، بایو میڈیکل، اور سلور معیشت جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں تعاون کو بڑھانا چاہیے۔ افرادی و ثقافتی تبادلوں کو فروغ دیتے ہوئے عوامی دوستی کو آگے بڑھانا چاہیے۔صدر شی جن پھنگ نے زور دیا کہ اس سال عالمی اینٹی فاشسٹ جنگ کی فتح کی 80ویں سالگرہ اور اقوام متحدہ کے قیام کی 80ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین اور فرانس کو اپنے اتحاد اور تعاون کو مضبوط کرنا چاہیے، مشترکہ طور پر اقوام متحدہ کے دائرہ کار اور حیثیت کی حفاظت کرنی چاہیے، بین الاقوامی تجارتی قوانین اور عالمی اقتصادی نظام کی حفاظت کرنی چاہیے، اور حقیقی کثیر الجہتی پالیسی کو اپنانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ یورپ کو کثیر قطبی دنیا میں ایک آزاد قطب کے طور پر دیکھتا ہے، یورپی یونین کی اسٹریٹجک خودمختاری کو مضبوط کرنے کی حمایت کرتا ہے اور بین الاقوامی امور میں ایک زیادہ اہم کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتا ہے ۔میکرون نے کہا کہ فرانس۔چین اور یورپی یونین۔چین تعلقات انتہائی اہمیت کے حامل ہیں اور ان کی عالمی اہمیت ہے۔ چاہے بین الاقوامی صورتحال کیسی بھی ہو، فرانس چین کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور اس کا ایک چین کے اصول پر سختی سے قائم رہنے کا موقف کبھی تبدیل نہیں ہو گا۔ انہوں نے چین کے ساتھ معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ دونوں سربراہان مملکت نے یوکرین بحران، فلسطین۔اسرائیل تنازع، اور ایرانی ایٹمی مسئلے سمیت مشترکہ تشویش کے بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر گہرائی سے تبادلہ خیال کیا۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: بین الاقوامی کے درمیان تعاون کو چین اور
پڑھیں:
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی میں تعاون کے فروغ کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2025ء) متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے یو اے ای کےانسانی وسائل ، اعلیٰ تعلیم اور سائنسی تحقیق کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن بن عبدالمنان العوار سے ملاقات کی۔ ہفتہ کو ابو ظہبی سے یہاں موصولہ پریس ریلیز کے مطابق ملاقات کے دوران فریقین اعلیٰ تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی کے شعبوں میں دوطرفہ جاری تعاون پر تبادلہ خیال کیا اس کے فروغ کے امکانات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے طلباء، تعلیمی اداروں اور پیشہ ور افراد کیلئے اقدامات پر قریبی کام کے مشترکہ عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے متحدہ عرب امارات کی ترقی میں پاکستانی کمیونٹی کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور تارکین وطن کے لیے ایک جامع اور سازگار ماحول کو فروغ دینے میں متحدہ عرب امارات کی مسلسل حمایت کو سراہا۔(جاری ہے)
انہوں نے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے اور مہارتوں کی ترقی اور افرادی قوت کی تیاری میں تعاون میں وسعت کے پاکستانی عزم کو اعادہ کیا۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن العوار نے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو سراہتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی پاکستان کے ساتھ باہمی مفاد کے شعبوں میں شراکت داری کو بڑھانے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے متعلقہ حکام کے درمیان پائیدار بات چیت اور ہم آہنگی کا بھی خیرمقدم کیا۔