چین ، ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بیجنگ : چین کے شہر چھونگ چھنگ میں ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع ہوا۔ 39 ممالک اور خطوں سے 1,300 سے زائد کاروباری ادارے میلے میں شریک ہیں۔ موجودہ میلہ 25 مئی تک جاری رہے گا۔اطلاعات کے مطابق رواں سال کے میلے میں دستخط شدہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کی مالیت 200 ارب یوآن سے تجاوز کر گئی ہے۔ مغربی خطے میں ایک اہم سرمایہ کاری اور تجارتی ایونٹ کی حیثیت سے ، اس میلے کے پہلے چھ سیشنز میں 2 ٹریلین یوآن سے زیادہ کی سرمایہ کاری مالیت کے ساتھ 20 ہزار سے زیادہ منصوبوں پر دستخط کیے گئے ہیں ، اور تقریباً 1لاکھ تاجروں کو راغب کیا گیا ہے ، جو مغربی خطے میں کھلے پن اور تعاون کو گہرا کرنے اور “دوہری گردش” کے نئے ترقیاتی نمونے میں ضم ہونے کے لئے ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے ۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: سرمایہ کاری
پڑھیں:
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
شنگھائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2025ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے چین کی سب سے بڑی تعمیراتی کمپنی چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن (سی ایس سی سی)کے وفد نے یہاں ملاقات کی۔ وفد میں سی ایس سی سی کے جنرل منیجر گے لیانگ، اسسٹنٹ جنرل منیجر ہانگ شیائو اور سیکرٹری وومینگ ینگ شامل تھے۔ بلاول بھٹو زرداری سے بیلٹ اینڈ روڈ انفارمیشن انڈسٹری یونین کے مشیر سونگ لنگ بن، چیف کنسلٹنٹ بے چی اور کنسلٹنٹ بے لن نے بھی ملاقات کی۔(جاری ہے)
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کے تحت پاک چین اقتصادی راہداری سمیت اہم منصوبوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں ڈیجیٹل اور گرین انفرا سٹرکچر کے شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے دنیا کے اہم تعمیراتی منصوبوں میں کلیدی کردار پر چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کی قابلیت کو سراہا۔ سندھ حکومت کے سینئر وزیر شرجیل میمن اور وزیر برائے توانائی ناصر شاہ بھی بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ تھے۔