خضدار اے پی ایس واقعہ قوم کے دلوں پر کاری ضرب ہے۔ کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانی
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی2025ء) کوآرڈینیٹر وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانی خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ خضدار اے پی ایس واقعہ قوم کے دلوں پر کاری ضرب ہے۔ بھارتی سپانسرڈ خوارج کی نہتے معصوم بچوں پر دراندازی انتہائی قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان کے جواں و افسران دن رات قربانیاں دے کر مملکت کو محفوظ بنانے میں مصروف ہیں۔
(جاری ہے)
حالیہ بھارت جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص تاریخی حیثیت اختیار کر گیا۔ اقوام عالم نے آپریشن بنیان مرصوص کی تاریخی کارکردگی کو سراہا۔سپہ سالار سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے سے نوازانا وفاقی حکومت کا احسن اقدام ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر فتنہ الخوارج کے خاتمے پر کاربند پیں۔ اندرونی و بیرونی چیلنجز کے باوجود فیلڈ مارشل سید عاصم منیر پیشہ ورانہ انداز میں مظبوط گرفت سنبھالے ہوئے پیں۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
خضدار آپریشن: بھارتی حمایت یافتہ 5 دہشتگرد انجام کو پہنچ گئے
راولپنڈی: بلوچستان کے علاقے خضدار میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد جہنم واصل کردیے گئے ہیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے خضدار میں 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کارروائی بھارتی پراکسی ’فتنہ الہندستان‘ کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی. جس دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد علاقے میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے.تاہم علاقے کو کلیئر کرنے کے لیے سیکیورٹی فورسز کا سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔