میڈیا نے ہمارے ساتھ ملکر جنگ لڑی اور دنیا کو بتایا ہم صرف سچ بولتے ہیں، فیلڈ مارشل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے جس نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔
ایوان صدر میں بیٹن آف فیلڈ مارشل کی تقریب کے بعد فیلڈ مارشل نے اعزاز لینے کے بعد مبارکباد وصول کرتے ہوئے سینئر صحافیوں سے بات چیت کی۔
انہوں نے گفتگو کے دوران کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمارا پلرہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔
قبل ازیں ایوان صدر میں فیلڈ مارشل کو اعزاز دینے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں صدر مملکت اور وزیراعظم نے عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فیلڈ مارشل
پڑھیں:
صدر مملکت اور وزیراعظم نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل ‘‘ کا اعزاز دیا
اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے سید عاصم منیر کو ’’بیٹن آف فیلڈ مارشل‘‘ کا اعزاز دیا۔
آرمی چیف عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام آباد میں ہوئی، جس میں غیر ملکی سفارت کاروں، سول اور عسکری حکام نے شرکت کی۔
تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، صدر ن لیگ میاں نواز شریف، وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی تقریب میں شریک تھے۔
ارکان پارلیمنٹ، گلگت بلتستان کے گورنر اور وزیراعلیٰ سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور گورنرز بھی تقریب میں موجود تھے۔