چین، قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کی مناسبت سے سمپوزیم کا انعقاد  WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز

بیجنگ :

چائنا میڈیا گروپ کے قومیتی زبانوں کے پروگراموں کی شروعات اور عوامی جمہوریہ چین میں قومیتی زبانوں کی نشریات کی 75ویں سالگرہ کے حوالے سے ایک سمپوزیم بیجنگ میں منعقد ہوا۔  کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے مرکزی قیادت کی ہدایات سے آگاہ کیا اور خطاب کیا۔


شین ہائی شیونگ نے کہا کہ چائنا میڈیا گروپ کے قیام کے سات سالوں میں قومیتی زبانوں کے پروگراموں نے اعلیٰ معیار کی ترقی کے نئے مواقع پیدا کیے ہیں اور قومیتی  زبانوں کے پروگراموں کے انضمام اور پھیلاؤ کو مزید توسیع دینے کا سلسلہ جاری رکھا ہے، جس سے چین کی  56 قومیتوں کو انار کے بیجوں کی طرح ایک دوسرے کے ساتھ رہنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ 75 ویں سالگرہ ایک سنگ میل اور ایک نیا نقطہ آغاز ہے۔

چائنا میڈیا گروپ کے قومیتی  زبانوں کے پروگراموں کو “تخیل + فن + ٹیکنالوجی” کے مربوط پھیلاؤ کو مزید گہرا کرنا چاہیے اور چینی قوم کے عظیم اتحاد کو مضبوط اور ترقی دینے کے لیے رائے عامہ کی مضبوط اور موثر حمایت فراہم کرنا چاہیے۔


چائنا میڈیا گروپ کے  قومیتی زبانوں  کی نشریات نے 4 ریڈیو فریکوئنسیوں اور 5  قومیتی  زبانوں کی ویب سائٹس کے اعلیٰ معیار  کے اپ گریڈ کو مستقل طور پر فروغ دیا ہے، ملٹی پلیٹ فارم کے نیو میڈیا اکاؤنٹس تشکیل دیے ہیں، اور قومیتی زبانوں کے پروگرام کی ترویج  کا کلسٹر تشکیل دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرآئیسکو ریجن میں کا عارضی بجلی بندش کا شیڈول جاری، اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز شامل معاون خصوصی ہارون اختر خان سے عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد کی ملاقات چین اور فرانس کے درمیان تعاون میں نمایاں ترقی ہوئی ہے، چینی صدر  چین ، ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع  چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ چینی وزیراعظم انڈونیشیا اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے چینی کراس بارڈر ای کامرس کی عالمی اہمیت اور منصفانہ مقابلے کے بیانیے کی حقیقت TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قومیتی زبانوں زبانوں کی کی نشریات

پڑھیں:

سعودی ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 ریاض:۔ سعودی عرب کے گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ نے رواں ماہ پاکستان میں مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلی جنس) کا ایک مرکز قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ مشترکہ طور پر ڈیجیٹل حل تیار کیے جا سکیں اور نوجوانوں کو بااختیار بنایا جا سکے۔

یہ اعلان وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ کے سعودی عرب کے دورے کے دوران سامنے آیا، جہاں انہوں نے ریاض میں سعودی وژن 2030 اور پاکستان کی نیشنل اے آئی پالیسی 2025 کے تحت دو طرفہ تعاون پر بات چیت کی۔وزیر آئی ٹی نے ریاض میں گو ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ کے سی ای او یحییٰ بن صالح المنصور سے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور افرادی قوت کی ترقی کے حوالے سے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق شزا خواجہ نے کہاکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے اور ترقی پذیر تعلقات ہیں، جو باہمی ترقی اور ڈیجیٹل پیش رفت پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہاکہ گو اے آئی ہب پاکستان جیسے اقدامات کے ذریعے ہم ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی میں تعاون کو فروغ دینے، نوجوانوں کو ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کرنے اور ایک مربوط علم پر مبنی مستقبل کے وژن کو تیز کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

وزارتِ آئی ٹی کے مطابق گو اے آئی ہب ایک مخصوص مرکز ہو گا جو مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجیز اور ڈیجیٹل اختراعات کے لیے مختص ہو گا، جس کا مقصد علم کی منتقلی اور صلاحیت سازی کو فروغ دینا ہے۔دونوں شخصیات نے پاکستان میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی توسیع، ڈیٹا سینٹرز کی ترقی اور تکنیکی صلاحیتوں کے فروغ کے لیے تربیتی مرکز کے قیام پر بھی گفتگو کی، جو مستقبل میں تعاون کے لیے ایک بنیاد فراہم کرے گا۔

گو ٹیلی کمیونی کیشنز گروپ کے سربراہ نے پاکستانی وزیر آئی ٹی سے ہونے والی ملاقات کے بارے میں کہاکہ ان مذاکرات سے مملکتِ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان تعاون کی مضبوط صلاحیت اجاگر ہوئی ہے۔ وزارتِ آئی ٹی کے مطابق انہوں نے مزید کہاکہ پاکستانی مارکیٹ میں ہمارے گروپ کی توسیع ہمارے اسٹریٹجک وژن سے مطابقت رکھتی ہے، جس کا مقصد تنوع لانا اور دوستانہ و برادر ممالک کے ساتھ شراکت داری کو مضبوط بنانا ہے۔اسی ہفتے شزا خواجہ نے سعودی ڈیٹا اینڈ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اتھارٹی کے صدر ڈاکٹر عبداللہ بن شرف سے بھی ریاض میں ملاقات کی۔

Aleem uddin

متعلقہ مضامین

  • سعودی ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • ’گو ٹیلی کمیونیکیشنز گروپ‘ کا پاکستان میں اے آئی ہب قائم کرنے کا فیصلہ
  • فرنٹیئر کور کی قیادت میں پشاور میں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد
  • حماس امن کیلئے تیار ہے، اسرائیل غزہ پر بمباری فوری طور پر روک دے، ٹرمپ
  • فرنٹیئر کور کے زیر اہتمام پشاور میں گرینڈ خیبر جرگے کا انعقاد
  • جین زی (Gen Z) کی تنہائی اور بے چینی
  • سجاول،سنی رابطہ کونسل کے تحت اسرائیل مردہ باد ریلی کا انعقاد
  • باراک اوباما کی مشیل اوباما کو شادی کی 33ویں سالگرہ پر محبت بھری مبارکباد
  • قطر میں چھٹی عالمی وزارتی کانفرنس برائے مینٹل ہیلتھ کا انعقاد
  • قم، مدرسہ امام علی ع میں جشن ولادت امام حسن عسکری کی مناسبت سے نشست کا انعقاد